توجھ طلب

ہمارا ملک اپنے جغرافیے کی وجہ سے اقوام عالم میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے پاکستان وسطی ایشیاء کی ریاستوں جن میں روس سر فہرست ہے گرم پانی تک رسائی کا ذریعہ ہے اس کے ساتھ ساتھ گوادر چین کے لیے نزدیک ترین بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں اپنے جغرافیے کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے فوائد حاصل ہیں وہیں اپنی لمبی سرحدوں کی وجہ سے کچھ مسائل بھی درپیش ہیں۔ پاکستان کو ایک طرف بھارت جو ہمارا ازلی دشمن ہے اور دوسرا افغانستان لگتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سرحد کی لمبائی ٢٢٥٠ کلو میٹر ہے۔ جو پہاڑوں اور پر خطر راستوں پر محیط ہے۔ اسی سرحد کی وجہ سے بہت سے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جن میں اسمگلنگ سر فہرست ہے پاکستان اور افغانستان کی سرحد جسے ڈیورنڈ لائن بھی کہا جاتا ہے شروع ہی سے ایک تنازع ہے اگر اس تنازع کو حل کر لیا جائے اور قبائلی عوام اور صوبہ سرحد و بلوچستان کو اعتماد میں لیتے ہوئے ڈیورنڈ لائن کو باڑ لگا کر سیل کر دیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے بے شک یہ ایک مہنگا منصوبہ ہے مگر اس کو حل کیے بغیر بھی کوئی چارہ نہیں اگر یہ سرحد باڑ لگا کر سیل کر دی جائے تو اسمگلنگ پر قابو پایا جا سکے گا۔ جس سے پاکستان کی قیمتی اجناس اسمگل ہونے سے بچ جائیں گی۔ جس سے ان کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور پاکستان ان اجناس کو برآمد کر کے خطیر زرمبادلہ کما سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی الزام تراشیوں کا منہ بھی بند کر سکے گا کہ پاکستان میں القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ یہ یاد رہے کہ ڈیورنڈ لائن تنازعے کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود امریکہ ہی ہے۔اگر ڈیورنڈ لائن کو باڑ لگا کر سیل کر دیا جائے تو بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو بھی روکا جا سکے گا۔ حکومت سے کسی اچھے کام کی امید تو نہیں مگر پھر بھی حکومت سے اپیل ہے کہ اپنے طویل غیر ملکی دورے ختم کر کے اس مسئلے پر توجہ دے جو ٦٢ سال سے ہمارے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ آخر میں صرف اتنا ہی شاید کہ حکومت کہ دل میں اتر جائے میری بات۔
Waleed Raza BUtt
About the Author: Waleed Raza BUtt Read More Articles by Waleed Raza BUtt: 4 Articles with 2876 views Waleed Raza Butt from Lalamusa .Studing on Comsats . .. View More