آسٹریلیا سے پاکستان تک٬ خوبصورت ترین نیشنل پارک

نیشنل پارک قدرتی طور پر خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں- دنیا کے بہت سے مقامات کو وہاں موجود خوبصورتی کے تحفظ کے باعث پارک قرار دیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی خوبصورتی ان پارکس کو حیرت انگیز بھی بناتی ہے- آج ہم دنیا کے سب سے خوبصورت ترین نیشنل پارکس پر بات کریں گے-
 

Snowdonia, Wales
ویلز میں واقع یہ Snowdonia نیشنل پارک Snowdon ماؤنٹین پر مشتمل ہے-3560 فٹ لمبے اسے پہاڑ کے ارد گرد بہت جھیلیں اور دریا موجود ہیں- یہ ایک انتہائی پرامن اور خوبصورت مقام ہے- یہاں آنے والے سیاح پرانی عمارات کی سیر بھی کرسکتے ہیں جن میں بہت سے محل بھی شامل ہیں- اس علاقے کی تاریخ سے کئی لوک کہانیاں وابستہ ہیں- سیر و تفریح کے حوالے سے یہ ایک انتہائی دلچسپ مقام ہے-

image


Grand Canyon, the United States
دریائے کولوراڈو سینکڑوں سالوں سے امریکہ کے اس نیشنل پارک سے گزر رہا ہے جس کے باعث بعد بہت سے حیرت انگیز مناظر اس وادی میں تخلیق ہوچکے ہیں- ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس مقام کا رخ کرتی ہے یہاں تک کہ یہاں کیمپنگ بھی کرتی ہے- گرینڈ کینن دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک ہے اور اس کا شمار یونیسکو عالمی ثقافتی ورثے میں بھی کیا جاتا ہے- ایریزونا میں واقع یہ نیشنل پارک 12 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا ہے-

image


Kruger National Park, South Africa
جنوبی افریقہ میں واقع یہ نیشنل پارک دنیا کے سب سے بڑے نیشنل پارکس میں سے ایک ہے اور لاکھوں ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہاں متعدد افریقی نسل کے جانور پائے جاتے ہیں جن میں ہاتھی٬ زرافے اور دوسرے بہت سے جانور شامل ہیں- یہاں پارک میں مختلف مقامات پر متعدد ایسے ٹاور موجود ہیں جہاں سے ان جانوروں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-

image


Deosai, Pakistan
بات ہو دنیا کے خوبصورت ترین نیشنل پارکس کی اور پاکستان کا نام نہ ہو ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟- دیوسائی نیشنل پارک اپنے متاثر کن پھولوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- ہر سال موسم بہار میں یہاں ہزاروں اقسام کے خوبصورت پھول کھلے دکھائی دیتے ہیں- یہاں بہت سی اقسام کی رنگا رنگ اور خوبصورت تتلیاں بھی پائی جاتی ہیں جو دیکھنے والے کو انتہائی متاثر کرتی ہیں- دوسرے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہاں بہت سے ناقابل یقین مناظر دکھائی دیتے ہیں اور یہ دنیا کے بلند ترین مقامات میں سے ایک ہے-

image


Kakadu, Australia
آسٹریلیا میں واقع اس نیشنل پارک کے انتظامات کو سنبھالنے کے لیے آسٹریلوی حکومت اور قبائلی لوگ کر مل کر کام کرتے ہیں- اس پارک کا شمار بھی عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور یہاں موجود حیرت انگیز نظارے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- نیشنل پارک میں موجود چٹانوں پر کیا جانے والا قبائلی آرٹ بھی لوگوں کو بہت متاثر کرتا ہے- اس نیشنل پارک میں بڑے پیمانے پر جانور پائے جاتے ہیں جن میں نمکین پانی کے مگرمچھ بھی شامل ہیں-

image


Hortobagy, Hungary
یہ ہنگری کا پہلا نیشنل پارک تھا اور اسے جنگلی گھوڑوں خطرے سے دوچار پرندوں کے سرکاری گھر کے طور پر جانا جاتا ہے- خوبصورت پرندوں کا نظارہ کرنے والوں کے لیے یہ کسی جنت سے کم نہیں- اور waterfowl کی بھی ایک بڑی تعداد ہجرت کر کے اس مقام پر آتی ہے-

image


Plitvice Lakes, Croatia
کروشیا میں واقع اس نیشنل پارک میں بہت سی جھیلیں اور ندیاں پائی جاتی ہیں- اس نیشنل پارک کے پہاڑی علاقے hiking کے حوالے سے مثالی قرار دیے جاتے ہیں- اس علاقے کی سب سے پرکشش چیز یہاں پائی جانے والی منفرد ندیاں اور جھیلیں ہیں جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں- یہاں کا پانی انتہائی صاف و شفاف جو کسی دوسرے مقام پر شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے-

image


Madain Saley National Historic Park, Saudi Arabia
جہاں ایک جانب متعدد نیشنل پارک جنگلات پر مشتمل ہوتے ہیں وہی دوسری طرف سعودی عرب میں واقع یہ نیشنل پارک صحرا اور چٹانوں پر مشتمل ہے- لیکن اس سب کے باوجود یہ ایک انتہائی خوبصورت مقام ہے- اس نیشنل پارک میں ایک قدیم قبرستان بھی موجود ہے- اس قبرستان میں 125 سے زائد مقبرے اور قبریں موجود ہیں جن کا تعلق 500 قبل مسیح سے لے کر 100 ہجری کے درمیان سے ہے- اور حیرت انگیز طور پر یہ اب تک درست حالت میں ہے-

image


Sagarmatha National Park, Nepal
نیپال میں واقع یہ منفرد نیشنل پارک بہت سے شیرپا گاؤں اور چند خانقاہوں پر مشتمل ہے- یہاں آپ کو ماؤنٹ ایورسٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے پہاڑ بھی دیکھنے کو ملیں گے- اس نیشنل پارک میں متعدد جانور پائے جاتے ہیں جن میں پہاڑی بکریاں بھی شامل ہیں-

image

Iguazu National Park, Argentina and Brazil
اس نیشنل پارک کا کچھ حصہ ارجنٹینا میں واقع ہے جب کہ کچھ برازیل میں- یہاں جنگلات کے ساتھ ساتھ بہت سی آبشاریں بھی پائی جاتی ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے- ان آبشاروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سیاح کشتیوں کا سہارا لیتا ہیں اور بعض مقامات سے آبشاروں تک پیدل بھی پہنچا جاسکتا ہے- اس نیشنل پارک میں بڑے پیمانے پر جنگلی جانور پائے جاتے ہیں-

image

YOU MAY ALSO LIKE:

National parks are naturally beautiful. Most parks were declared parks to preserve the wild beauty that makes them so amazing. While nearly all these protected areas are pretty, a number are simply amazing in their beauty. Take a look at the list of the most beautiful national parks in the world.