تھر کے واقعے کا ذمہ دار سارے حکمران ہیں

میں سمجھتا ہوں کہ تھر کے واقعے کا ذمہ دار سارے حکمران ہیں ، حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو اس کا ذمہ دار میں ہوں ، اس لئے حکمرانوں کو جو اوپر بیٹھے ہیں اس بات کی وجہ سے انگلیاں ان پر ہی اٹھیں گی ، زنجیر عدل جس دن کھینچی جائے گی اس دن بھی حساب انہی لوگوں کو دینا پڑے گا ، کیونکہ یہ لوگ خود کہتے ہیں کہ ہم حکمران ہیں یہ پروٹوکول کے لئے بڑی بڑی گاڑیاں لیتے ہیں وہ جواب دہ ہیں ، آپ کی بیوروکریسی کرپٹ ہے -

حکومت وقت پر نہیں پہنچی، یہ تو اگر کہیں کسی جگہ دھماکا ہو گیا ہو تو اس سے پہلے یہ کنفرم کرتے ہیں کہ کیمرہ ریڈی ہے نیوز کا ٹیکر چل رہا ہے پھر اس جگہ پہنچتے ہیں-

یہاں تو لوگ نمازیں بھی دکھاوے کی پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو ہم ہر سال حج پر ضرور جاتے ہیں ، صرف بتانے کے لئے ، اور قیامت کے دن بہت ساری ایسی عبادات منہ پر مار دی جائے گی-
ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 112583 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.