ہرمقصد میں کامیابی کے لئے
جو شخص یہ چاہتاہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے تو اس کے لئے حضرت
مولانا قاری دین محمد صاحب مدظلہ کا بتایا ہوا یہ عمل بہت مرتبہ کا آز مودہ
ہے انشاء اﷲ تعالی اکیس(۲۱) دن عمل کرنے سے مقصد پورا ہوگا، عمل یہ ہے کہ
اول گیارہ بار دورد شریف پڑھے آخر میں گیارہ باردرود شریف پڑھے ،درمیان میں
پانچ سو ساٹھ (560) مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم پڑھے اور دعا
کرے ۔
ظالم او رحاسد لوگوں سے حفاظت
اگر کسی شخص کا واسطہ ظالم اور حاسد لوگوں سے پڑگیاہو اور وہ اس کو ستانے
اور ظلم کرنے میں لگے رہتے ہوں تو سرکھول کر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر
عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل (پ:۲۹) پوری سورت پڑھیں اور یہ
عمل اکیس دن برابر کریں ناغہ نہ کریں انشاء اﷲ تعالی دشمن ذلیل وخوار ہوگا
اور ہمیشہ کے لئے پیچھا چھوڑدے گا اور پڑھنے والا اس کے شر وفتنہ سے محفوظ
رہے گا۔
خیر وبرکت کے لئے
اگر گھر میں خیر وبرکت میں کمی ہو ہر وقت کوئی نہ کوئی مصیبت آتی رہتی ہو
،گھر میں لڑائی جھگڑا رہتاہو، روزی میں بہت کمی ہو ، کھانے کی تنگی اور
ضروریات زندگی کی کمی سے دل پریشان اور بے چین رہتاہو ، اس کے لئے یہ عمل
بہت مفید ہے ۔سورۂ مزمل (پ :۲۹) بعد نماز فجر ایک بار پڑھے ، اول آخر گیارہ
بار درود شریف پڑھے ۔ انشاء اﷲ تعالی روزی میں برکت شروع ہوگی ، رزق زیادہ
ملے گا اور گھر سے لڑائی جھگڑا ،بے برکتی ختم ہوکر باہمی محبت اور خوب برکت
پیدا ہوگی ،البتہ یہ شرط ہے کہ پڑھنے والا جھوٹ ،غیبت ،گالی ، اور بد زبانی
سے خود کو بچائے ۔
مسلسل بخار جو کبھی نہ اترتاہو
اگر کسی شخص کو ایسے بخار نے پکڑلیاہے جو ہر وقت رہتاہے اور کبھی نہیں
اترتا اور حکیم وڈاکٹر اس کے علاج سے عاجز ہوں تو اس کا علاج یہ ہے کہ کسی
عالم دین کے پاس مریض جائے یا اگر مریض خودجانے کے قابل نہیں ہے تو عالم
دین کو گھر بلالے ۔ مریض کو سوتی کپڑے پہنادیئے جائیں (کے ٹی یا دوسرے
مصنوعی دھاگے کے بنے ہوئے کپڑے نہ ہوں )وہ عالم دین باوضو اکیس ۲۱ بار بلند
آواز سے سورۃ القدر (پ :۳۰) پڑھے اور مریض کو سنائے اور مریض پردم کرے اور
پانی کی بھری ہوئی بوتل پر بھی دم کرے ۔یہ عمل تین دن تک مسلسل کیاجائے ۔
انشاء اﷲ تعالی مریض کا بخار فورا غائب ہوگا اور مریض صحت یاب ہوگا۔
سورۂ القدر یہ ہے : بسم اﷲ الرحمن الرحیم
إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ (1) وَمَا أَدْرَاکَ مَا
لَیْلَۃُ الْقَدْرِ (2) لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَہْرٍ (3)
تَنَزَّلُ الْمَلَائِکَۃُ وَالرُّوحُ فِیْہَا بِإِذْنِ رَبِّہِم مِّن کُلِّ
أَمْرٍ (4) سَلَامٌ ہِیَ حَتَّی مَطْلَعِ الْفَجْرِ (5)
ہرمقصد میں کامیابی کے لئے
جوشخص ہر قسم کی رکاوٹوں سے پریشان ہو۔ جس چیز میں ہاتھ ڈالتاہو اسی میں
ناکام رہتاہو۔ کاروبامیں نقصان ،نوکری میں ہروقت لڑائی جھگڑا ،رشتہ داروں
سے دشمنی ،محلے والوں سے ناچاقی ، زندگی سے بیزار ،وہ روزانہ اول وآخر
گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں سورۂ توبہ کی آخری دوآیات
صبح کو باوضو بعد نماز فجر اور شام کو بعد نماز مغرب باوضو ایک سو بارپڑھے
۔ اور حسب توفیق روزانہ کچھ صدقہ خیرات بھی کیاکرے حرام کی آمدنی سے اور
حرام کھانے سے پرہیز کرے ایک چلہ دو چلہ تین چلہ (یعنی چالیس چالیس دن تک
مسلسل بلاناغہ پڑھتارہے ۔ انشاء اﷲ تعالی دوچلے پورے نہیں ہوں گے کہ سب
رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور ہوتی جائیں گی اور قدم کامیابی کی طرف بڑھنا شروع
ہوجائے گا۔ عمل شرط ہے )
سورۃ توبہ کی آخری دو آیات یہ ہیں :
لَقَدْ جَاء کُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا
عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُم بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَؤُوفٌ رَّحِیْمٌ(التوبۃ:
۱۲۸)
دانت کے درد کا اکسیر عمل
اگر کسی کے دانت میں سخت درد ہو جس کے سبب طبیعت بے چین اور سونا، کھانا
پینا سب مشکل ہو گیا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے ۔باوضو سورۃ القریش کو
اکیس( ۲۱) مرتبہ پڑھ کر نمک پر دم کریں اور وہ نمک اس دانت پر ملیں اور
دانتوں کے درمیان رکھیں دن میں دو تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے مریض کو فائدہ
ہوگا، اوردرد سے نجات ملے گی ۔
سورۃ قریش یہ ہے :
لِإِیْلَافِ قُرَیْشٍ (1) إِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَاء وَالصَّیْفِ
(2) فَلْیَعْبُدُوا رَبَّ ہَذَا الْبَیْتِ (3) الَّذِیْ أَطْعَمَہُم مِّن
جُوعٍ وَآمَنَہُم مِّنْ خَوْفٍ (4)
سردرد کا بہترین علاج
اگر کسی کے سرمیں درد ہواور سردرد کی وجہ سے آرام نہ آتاہو تو سوتی کپڑا لے
کر اس کے چھوٹے تین ٹکڑے کرے اور ہر ٹکڑے پر باوضو سورۃ الفیل پڑھ کر دوسرے
ٹکڑے پر دم کرے اس کے بعد ایک مرتبہ سورۃ الفیل پڑھ کر تیسرے ٹکڑے پر دم
کرے اور رکھ لے۔
ایک ٹکڑا لے کر اس کو اس طرح جلائے کہ اسمیں آگ نہ جلے بلکہ دھواں اٹھے وہ
دھواں مریض کی ناک میں صبح کو پہنچائیں ۔
دوسرا ٹکڑا لے کر دوپہر کو دھواں ناک میں پہنچائیں اور شام کو تیسرا ٹکڑا ۔
مریض پہلے ہی دن فائدہ محسوس کرے گا اور چند دن کے عمل سے سرکا درد غائب
ہوجائے گا۔
سورۃ الفیل یہ ہے : بسم اﷲ الرحمن الرحیم ۔
أَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِأَصْحَابِ الْفِیْلِ (1) أَلَمْ
یَجْعَلْ کَیْدَہُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ (2) وَأَرْسَلَ عَلَیْہِمْ طَیْراً
أَبَابِیْلَ (3) تَرْمِیْہِم بِحِجَارَۃٍ مِّن سِجِّیْلٍ (4) فَجَعَلَہُمْ
کَعَصْفٍ مَّأْکُولٍ (5)
ہر قسم کے امتحان میں کامیابی کیلئے
اگرکوئی دینی مدرسے کا طالب علم ہو یا اسکول ،کالج ،یونیورسٹی کا ،امتحان
میں کامیابی کے لئے ہرنماز کے بعد باوضو سولہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور
پھر اﷲ تعالی سے اپنی کامیابی کی دعا مانگے ۔ انشاء اﷲ تعالی امتحان میں
ضرور کا میابی ہوگی ۔ یہ عمل کسی نوکری یا باہر کے ملک جانے کے لئے انٹرویو
کے لئے بھی کار آمد ہے ۔سورۂ اخلاص یہ ہے :
بسم اﷲ الرحمن الرحیم۔ قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ (1) اللَّہُ الصَّمَدُ (2)
لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ (3) وَلَمْ یَکُن لَّہُ کُفُواً أَحَدٌ (4)
رشتوں کی بندش کھولنا
اگر رشتوں کی بندش لگادی گئی ہو اور لڑکا لڑکی بوڑھے ہورہے ہوں جہاں بات
لگتی ہے انکار ہوجاتاہے۔ اول تو رشتے آتے نہیں اگر آتے ہیں تو واپسی جواب
نہیں ملتا۔ ایسی صورت میں سورۂ والتین (پ :۳۰) مکمل روزانہ باوضو ساٹھ
مرتبہ بعد نماز فجر پڑھیں۔
۴۰ دن عمل کریں۔ انشاء اﷲ تعالی چالیس دن کے اندر اندر کام ہوجائے گا۔ سورۂ
التین یہ ہے :
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُونِ (1) وَطُورِ سِیْنِیْنَ (2) وَہَذَا الْبَلَدِ
الْأَمِیْنِ (3) لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِیْ أَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ
(4) ثُمَّ رَدَدْنَاہُ أَسْفَلَ سَافِلِیْنَ (5) إِلَّا الَّذِیْنَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَہُمْ أَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُونٍ (6) فَمَا
یُکَذِّبُکَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ (7) أَلَیْسَ اللَّہُ بِأَحْکَمِ
الْحَاکِمِیْنَ (8)
پورے یا آدھے سر کا درد
اگر کسی شخص کے پورے یا آدھے سرمیں درد رہتا ہوتو اس کے سر پرہاتھ رکھ کر
تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کرے ۔اگر غیر عورت ہے تو دور سے
پردے کے پیچھے پڑھ کر اس عورت کی طرف منہ کرکے دم کردے ۔عمل پڑھنے کے دوران
عورت اپنا ہاتھ سر پر رکھ لے۔ انشاء اﷲ تعالی شفاء حاصل ہوگی ۔
وہ دعا یہ ہے : بسم اﷲ خیر الاسماء ۔ بسم اﷲ رب الارض والسماء ۔بسم اﷲ الذی
بیدہ شفاء ۔بسم اﷲ الذی لایضر مع اسمہ شیء فی لارض ولا فی السماء وہو
السمیع العلیم ۔
قرض سے جلد نجات کے لئے
قرض سے جلد نجات حاصل کرنے کے لئے یہ دعا حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی
تعلیم فرمائی ہوئی ہے ۔اس دعا کو ہرنماز کے بعد ایک سو بار روزانہ پڑھ
لیاکرے ۔ انشاء اﷲ تعالی جلد ہی سارا قرض ادا ہوجائے گا۔ عمل شرط ہے ۔
وہ دعا یہ ہے :اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک ۔
رزق میں برکت اور ترقی کے لئے
جو شخص یہ چاہتاہے کہ اس کے رزق میں ترقی ہو اور ا سکے خرچ میں کسی قسم کی
تنگی پیش نہ آئے ۔بلکہ آسانی اور سہولت کے ساتھ گھر کا خرچہ پورا ہوتارہے
،کسی بھی موقع پر کسی سے قرض وغیرہ لینا نہ پڑے ،اس کے لئے روزانہ بہتر
(۷۲) بار : یاباسط پڑھا کرے اور وآخر گیارہ گیارہ بار دورد شریف ضرور پڑھے
، یہ عمل بیاسی (۸۲) روز کرے ویسے بھی چلتے پھرتے ، باوضو ،بے وضوہر حالت
میں اس اسم مبارک کو پڑھتارہے ۔انشاء اﷲ تعالی تمام رنج وفکر دور ہوگا
،طبیعت ہشاش بشاش رہے گی اور رزق میں ترقی اور برکت پیدا ہوگی ۔
لیکوریا کا علاج
اگر لیکوریا کا مرض شدید ہے تو عورت کو چاہیئے کہ وہ رات کو عشاء کی نماز
کی بعد
استغفر اﷲ ربی من کل ذنب واتوب الیہ
پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھے ۔ انشاء اﷲ تعالی لیکوریا کا مرض ہمیشہ کے لئے
ختم ہوجائے گا۔
بانجھ عورت کے اولاد ہونا
اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور عورت بانجھ ہو اس کے اولاد نہ ہوتی ہو
تو اس کے لئے یہ عمل بہت مجرّب ہے ۔انجیر کے دس دانے لے کر دھولے اوردورد
شریف دس مرتبہ اول اور دس مرتبہ آخر اور درمیان میں سورۂ والسماء والطارق
(پوری سورت )دس مرتبہ پڑھ کر انجیر کے دانوں پر دم کرے اور یہ دس انجیر کے
دانے عورت رات کو سوتے وقت کھا کر ایک پاؤ دودھ پی لے ۔ یہ عمل ستر دن
کرناہے اس دوران عورت دو رکعت نماز صلوۃ الحاجت پڑھتی رہے ۔اس عمل کے برکت
سے انشاء اﷲ تعالی بانجھ پن ختم ہوگا اور اولاد ہوگی ۔
سورۃوالسماء والطارق یہ ہے :
بسم اﷲ الرحمن الرحیم وَالسَّمَاء وَالطَّارِقِ (1) وَمَا أَدْرَاکَ مَا
الطَّارِقُ (2) النَّجْمُ الثَّاقِبُ (3) إِن کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا
عَلَیْہَا حَافِظٌ (4) فَلْیَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ (5) خُلِقَ
مِن مَّاء دَافِقٍ (6) یَخْرُجُ مِن بَیْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ (7)
إِنَّہُ عَلَی رَجْعِہِ لَقَادِرٌ (8) یَوْمَ تُبْلَی السَّرَائِرُ (9)
فَمَا لَہُ مِن قُوَّۃٍ وَلَا نَاصِرٍ (10) وَالسَّمَاء ذَاتِ الرَّجْعِ
(11) وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (12) إِنَّہُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ (13) وَمَا
ہُوَ بِالْہَزْلِ (14) إِنَّہُمْ یَکِیْدُونَ کَیْداً (15) وَأَکِیْدُ
کَیْداً (16) فَمَہِّلِ الْکَافِرِیْنَ أَمْہِلْہُمْ رُوَیْداً (17)
کان کے درد سے آرام
اگر کسی بچے یا بڑے کے کان میں درد ہوجس کے سب آرام نہ مل رہا ہوتو اس کے
لئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اکیس مرتبہ (یاسمیع ) آخر میں
تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دونوں کانوں میں پھوک مار دیں انشاء اﷲ تعالی
کان کے درد سے آرام ہوگا ۔
نزلہ زکام کا علاج
اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑلیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہورہاہو
تو اس کے لئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اسکے بعد تین مرتبہ سورۃ
الفاتحہ پڑھے آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کریں اگر غیر
عورت ہے تو پانی پر دم کرکے دے دیں وہ پانی پی لے ۔یہ عمل تین دن کرے
،انشاء اﷲ تعالی نزلہ زکام سے نجات حاصل ہوگا۔
اولاد نرینہ کے لئے
اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کے
لئے یہ عمل بہت مجرب تیر باہدف ہے بعد نماز عشاء باوضو سات بار ایک سفید
کاغذپر کہیْعص لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و صاف پانی سے دھو
کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پیئیں ،انشاء اﷲ
تعالی اﷲ کے فضل کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہوگی ۔
ذیابیطس (شوگر )کا علاج
اگر کسی شخص کو ذیابیطس (شوگر)ہو گئی ہوتو اس کے لئے مندرجہ ذیل آیت باوضو
نمازعصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں،انشاء اﷲ
تعالی ذیابیطس سے نجات حاصل ہوگی ،یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔
آیت یہ ہے :
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ
وَاجْعَل لِّیْ مِن لَّدُنکَ سُلْطَاناً نَّصِیْرا(الاسرائیل: ۸۰)
کینسر (سرطان ) کا علاج
اگر کسی شخص کو کینسر (سرطان )کا مرض لاحق ہواور وہ کسی طرح اچھا نہ ہوتا
ہوتو سات دن متواتر روزانہ باوضو اول وآخر گیا رہ گیارہ بار درود شریف پڑھے
اور درمیان میں ایک سو مرتبہ یَا رَقِیبپڑھ کر دم کرے اور زخم پربھی دم کرے
اوراگر کینسر کا زخم جسم کے اندر ہے تو اس جگہ دم کرے ،عورت اگر غیر محرم
ہے تو اس کے زخم پر دم نہ کرے ،بلکہ اسے صرف پانی پر دم کرکے دے دے اور اگر
جسم کے باہر زخم ہے تو سرسو ں کے تیل پر بھی دم کردے وہ تیل زخم پر لگائے
،انشاء اﷲ تعالی زخم صحیح ہوجائیگا ۔ |