وہ ایک سجدہ جسے تو گرا ں سمجھتا ہے

شیطان نے ایک سجدے سے انکار کیا اور مردود ہوگیا،اور غور کریں شیطان نے کوئی زنا کیا تھا؟شیطان نے کوئی قتل کیا تھا؟آخر کیا کیا تھا اس نے؟اس نے ایک سجدے کا انکار کیا تھا،صرف ایک سجدے کاانکاراور ہمیشہ کیلئے مردود ہوگیا،اور آج مسلمانوں کی اکثریت کو ہوش نہیں جو دن میں پانچ نمازوں میں آنے والے بیسوں سجدوں کا انکار کرتا ہے․․!اور پھر بھی بے فکر ہے یہ سوچتا ہے کہ وہ مردود نہیں ہوا،کتنے سکون سے سوتا ہے،اپنی زندگی کوتعیش پسند بنا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا! اور سا تویں دن یعنی جمعہ کے دن مسجد آتا ہے،اور ہر محلّے کی مسا جد بھی جمعہ کے دن صف ِ اوّل سے آخر تک نمازیوں سے پر ہوتی ہیں جیسے نماز صرف جمعہ کی ہی فرض ہے․․!کیا اﷲ تبارک تعالی ہمیں اپنی نعمتیں ،رحمتیں ،صرف جمعہ کے دن ہی عطا کرتے ہیں؟ہم تو شب وروز کامیابی کے لئے سر گرداں رہتے ہیں،اور کامیابی کا اعلان اذان کے کے ذریعے تو روزانہ ہوتا ہے مگر ہمارے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی !ہم تو اس احکام کے متعلق اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ موبائل کھو جائے تو دکھ ہوتا ہے،میچ ہا ر جائے تو دکھ ہوتا ہے،نماز جیسی مہتم با الشان عمل چھوٹ جائے تو د ُ کھہی نہیں ہوتا․․!اﷲ تبارک تعالی ہم سب کو پنج وقتہ نماز کا پابند بنا دے(آمین)

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 225 Articles with 251062 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More