سلام تم پر اے سرفروشو!

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایما ن کا جزولاینفک ہے جس کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے، مسلمانوں نے ہردور میں جان پہ کھیل کر اس عقیدے کی حفاظت کی ہے ۔ عشاق ختم نبوت کی ایک طویل داستان ہے جنہوں نے ہردورمیں قصررسالت کی طرف بھونکنے والوں کوواصلِ جہنم کیاہے ،تاریخ گواہ ہے کہ کعب بن اشرف سے لے کر راج پال تک ہرگستاخ کی سرکوبی کے لیے کوئی نہ کوئی غازی میدان میں ضرور آیا ۔

شمعِ رسالت کے ایسے پروانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تجدید عہد کے لیے گزشتہ روز ملک بھر میں ”یوم شہداءختم نبوت“منایا گیا اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ شہداءختم نبوت کے مشن کی تکمیل کے لیے پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔

علماءکرام نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ شہداءختم نبوت 1953ءنے اپنے خون سے کفروارتداد اور اسلام کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی جو کبھی مٹائی نہیں جاسکے گی۔لاریب شہدا ءکا یہ کارواں ہمارے لیے قابلِ تقلیدہے۔
نہ جب تک کٹ مروںمیں خواجہِ بطحا کے حرمت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہونہیں سکتا

فضل حق شہبازخیل
About the Author: فضل حق شہبازخیل Read More Articles by فضل حق شہبازخیل : 7 Articles with 4577 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.