انقلاب نا گزیر ہے مگر

اس ملک کو ایک انقلاب کی ضرورت ہے ..اس ملک کی قسمت کے فیصلے کے لئے انقلاب نا گزیر ہے . مگر ایسا کوئی لیڈر نظر نہیں آ رہا جو قوم کو سہی منزل کی طرف گامزن کر سکے اور جرات سے انصاف کے ساتھ احتساب کر سکے ...بظاھر تو یہ کام کسی سویلن لیڈر سے ہوتا نظر نہیں آتا اور مشکل بھی لگتا ہے .مگر تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوۓ سمندر کے آگے بند باندھنا اتنا آسان نہیں ہوتا ..اور عوام جب نکلتے ہیں تو پھر کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے ...پھر لیڈ کرنے والے پر منحصر ہوتا ہے .کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے .اگر وہ جرات سے دلیری سے عوام کی ترجمانی کرتے ہوۓ اور خدا اور اس کے رسول کی پیروی کرتے ہوۓ فیصلہ کرتا ہے اور حق پر ڈٹ جاتا ہے اپنی زندگی کی پرواہ نہیں کرتا تو انقلاب بھی آ جاتا ہے نظام بھی بدلہ جا سکتا ہے اور ملک کی تقدیر بھی بدلی جا سکتی ہے ...ایک چھوٹی سی مثال وکیلوں کی جد و جہد آپ کے سامنے ہے .کہ آخر حکمران کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا..تو یہی وجہ ہے کہ جن لیڈروں کے اوپر ہمارا بھروسہ تھا . عتماد تھا ..ان ہی کی طرف سے ہم نا امید ہو چکے ہیں ..بلکہ شریف برادران نے تو ثابت کر دیا ہے کہ ہم تو انقلاب کا ذکر صرف اقتدار کے لئے کرتے تھے.. سو رات گئی بات گئی....باقی رہا معاملہ عمران خان صاحب اور قادری صاحب کا ...تو وہ کچھ اس طرح ہے کہ عمران خان صاحب کے آس پاس عالمی سازش کے اجنٹ بھرتی ہو چکے ہیں .اس لئے معذرت چاہتا ہوں میرا آخری سہارا عمران خان تھے جو انقلاب لا سکتے تھے مگر افسوس وہ ہائی جیک ہو چکے ہیں اور میں ان سے بھی نا امید ہو چکا ہوں ..کیونکہ وہ جمہوریت سے نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ..واہ کیا جملہ ہے ..کبھی کبھی اس جملے پر میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہوں اور خون کے آنسو تو ہر روز بہانے کی بجاۓ پی جاتا ہوں ...اور رہا قادری صاحب کا معاملہ ..تو وہ شاید مرنے سے پہلے پہلے انقلاب کی نہیں ..عالمی نوبل انعام کی خواہش رکھتے ہیں ...تو اس طرح تو میرے انقلاب کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آتا ....تو پھر انقلاب کیسے آے گا ..جبکہ انقلاب نا گزیر بھی ہے ..تو صاف ظاہر ہے اب بار بار بےغیرت اور کھسی مارشل لا تو بدنام ہونے کے لئے نہیں آے گا ...اب کی بار مارشل لا نظام بدلنے کے لئے آے گا ..اور گجرات .کراچی والے بھی خاطر جمع رکھیں جو دن رات فوج کو بلا رہے ہیں .ان کو فوج اقتدار میں اس دفعہ کوئی حصہ نہیں دے گی ..کیونکہ میرے نزدیک جو مارشل لا بےغیرت سیاستدانوں کو ساتھ ملاۓ گی ..وہ نظام نہیں بدل سکتی اور ملک کی تقدیر ..کیونکہ یہ سیاستدان ہی تو نظام کی تبدیلی میں رکاوٹ ہے ..اس لئے آخری مارشل لا اور انقلاب نا گزیر ہے ....کیونکہ جب سیاستدان ڈیلیور نہیں کر سکتے تو کسی بھی ملک کے پاس ایک ہی طاقتور ادارہ ہوتا ہے ..جو ڈنڈے کے زور پر ریوڑھ کو ہانکتا ہے ....اس لئے انقلاب نا گزیر ہے ......جاوید اقبال چیمہ ..میلان ..اطالیہ..٠٠
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147765 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.