سمندر کی تہہ میں تخلیق کی گئی دلچسپ دنیا

آج کے اس جدید دور میں آپ اپنے اردگرد موجود دنیا سے تو ہر لمحہ باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو سمندر کی تہہ میں تخلیق کی گئی ایک مصنوعی مگر دلچسپ دنیا کے بارے میں بتائیں گے- درحقیقت یہ میکسیکو کے ایک سمندر میں تخلیق کیے گئے مجسموں پر مشتمل ایک مکمل میوزیم ہے جسے جیسن ٹیلر اور ان کی ٹیم نے تخلیق کیا ہے- بی بی سی نے اس پر ایک دلچسپ رپورٹ مرتب کی ہے جسے چند ترامیم کے بعد ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی یہاں پیش کیا جارہا ہے-
 

image
میکسیکو کے پرفضا مقام کین کون کے قریب سمندر کی تہہ میں گزشتہ کئی سالوں سے فنکار جیسن ڈی کیریاس ٹیلر قدِ آدم مجسمے بنا کر رکھتے رہے ہیں جو کہ اب ایک زیرِ سمندر میوزیم بن چکا ہے۔
 
image
اس منصوبے کے لیے سرمایہ یائم گونزالز کانو نے فراہم کیا ہے جو نیشنل مرین پارک سے تعلق رکھتے ہیں اور اس میں 450 قدِ آدم مجسمے ہیں۔
 
image
ان مجسموں کو ایک خصوصی سیمنٹ سے بنایا گیا ہے تاکہ ان پر سمندری گھاس اور دوسری سمندری مخلوق اور پودے اگ سکیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مچھلیوں، ایلگے کو اپنی جانب متوجہ کر پائیں گے۔
 
image
نومبر 2010 میں ایستادہ کیے گئے اس فن پارے کا نام ہے ’خاموش ارتقا‘ جو ٹیلر کا سب سے زیادہ مبہم فن پارہ ہے۔
 
image
یہ فن پارے 420 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کا وزن 200 ٹن ہے۔
 
image
ان مجسموں کو مختلف طبقوں کے افراد کے مطابق بنایا گیا ہے اور ان کا مقصد مچھلیوں یا سمندری مخلوقات کو بڑے پیمانے پر مائل کرنے کے لیے ہے۔
 
image
ایک کورل ریف میں سمندری مخلوق کو ایک بہت ہی پیچیدہ طریقے سے رہنے کے لیے ملتا ہے جو بہت ہی متنوع ہوتا ہے۔
 
image
 اس میوزیم کو دو گیلریوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسے سیلون مینچونوز اور سیلون نیزک کہا جاتا ہے۔ پہلا حصہ آٹھ میٹر گہرا ہے اور غوطہ خوروں اور سنورکلنگ کرنے والوں کے لیے مناسب ہے۔
 
image
دوسرا حصہ چار میٹر گہرا ہے اور اس میں ’جمود‘ نامی جگہ ہے جہاں سنورکلنگ یا زیرِ سمندر غوطہ خوروں کو جانے کی اجازت ہے۔
 
image
جیسن کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ دو دہائیوں میں ہماری نسل نے بہت تیزی سے تبدیلی کا سامنا کیا ہے جس میں ٹیکنالوجی، ثقافتی اور جغرافیائی تبدیلی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے نتیجے میں ہمیں ایک احساس محرومی ملا ہے اور میرا کام اس کے چند لمحات کو ریکارڈ کرنے کی کوشش ہے۔‘
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Off the coast of Isla de Mujeres near the Mexican city of Cancun a hidden world lies buried 28ft beneath the ocean waves. The Cancun Underwater Museum, also known as MUSA, is a collection of sculptures deliberately placed on the ocean floor by English artist Jason deCaires Taylor.