مذاکرات کا کھیل قوم کے ساتھ سازش

مذاکرات کا کھیل قوم کے ساتھ گہری سازش ہے ...اس کے نتایج کچھ بھی ہوں ..ملک میں نہ امن آ سکتا ہے . نہ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ..قوم کو صرف بیوقوف بنایا جا رہا ہے ..ایک مذاکرات کے کھیل کے پیچھے کئی محرکات ہیں ..ایک تیر سے کئی شکار کئے جا رہے ہیں ..ایک تو عمران خان کو مکمل ٹریپ کیا جا چکا ہے ..اب ٣٥ پنچر کی کہانی بھی ختم ..نظام کی تبدیلی بھی جھنم میں چلی گئی ہے .اب کوئی الیکشن میں ہونے والی بے غیرتی کے متعلق بات نہیں کرتا ..اب سب خاموش ہو چکے ہیں .بس مذاکرات مذاکرات کا کھیل جاری اور حکمران کرپشن کرنے میں آزاد ...اور عوام پر بجلی اور گیس .پیٹرول .کی قیمتوں کا بوجھ ہر روز ڈالا جا رہا ہے .اپوزیشن بھی خاموش ...مہنگائی .بیروزگاری .کرپشن اپنے عروج پر اور مذاکرات کی بانسری پر بےوقت کی راگنی جاری ...مذاکرات کے کھیل کے پیچھے جو دونوں گروپ کے مفادات ہیں ..وہ بھی سب کے سامنے ..کوئی امن نہیں ہو گا .بس کچھ لو اور دو کا کھیل ہے ...اتنی آسانی سے انڈیا ہمارے ملک میں امن نہیں ہونے دے گا .اور انڈیا کے ساتھ پینگیں بھڑانے والے اپنے اقتدار کے مزے لینا چاہتے ہیں .اور کچھ بھی نہیں ..اور جو لوگ کہتے ہیں کہ قانونی طور پر حکمران طالبان کے آدمی نہیں چھوڑ سکتا ..وہ یہ بھول چکے ہیں کہ اس ملک میں قانون صرف غریب کے لئے ہے ..حکمران قانون کے ساتھ مذاق ہر روز کرتا ہے ..کیا ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑنے کے لئے حکمران کی نیندیں حرام نہیں ہوئی تھیں ..اس وقت بھی یہی حکمران تھے ..کیا مشرف قانون کا مذاق نہیں اڑا رہا ..یہ پولیس والے عام آدمی کے پورے خاندان کو گھسیٹ کر تھانے لاتے ہیں ..کس کس حکمران نے قانون کا مذاق نہیں اڑایا ..یہ سب ایک جیسے ہیں ..آ جا کے کچھ غریب کی امیدیں عمران خان پر لگی تھیں .اب وہ امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں .اب نظام کو تبدیل کرنے والے میاں صاحب کے ساتھ مذاکرات مذاکرات کی وکٹ پر اکٹھے کھیل رہے ہیں .ایک ایسا کھیل . جس میں نہ کوئی آوٹ ہو گا .نہ گھر جاۓ گا ..بس تماشائی اٹھ کر چلے جایں گے مگر کھیل جاری رہے گا ..ایک شیخ رشید بولنے والا رہ گیا ہے .جسے خوف اور ڈر سے میاں صاحب نے جہاز سے نیچے اتروا دیا کہ یہ جاپان جا کر میاں صاحب کے خلاف بولے گا اور عنقریب شیخ رشید کو مکمل راستے سے ہٹانے کا پروگرام بھی ترتیب دے دیا گیا ہے ..نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری .....اور پھر محلات میں حلوہ پکاؤ اور کھاؤ ..ملک میں سب چین و امن ہو گا .....جب مسایل ہی اتنے ہو جایں تو پھر مسایل خود ہی آپس میں بحث کریں گے کہ تو بڑا ہے یا میں .....اور حکمران خوش ہو کر تماشہ دیکھے گا ..کہ دیکھو میں نے کمال ہنر مندی سے مذاکرات کا اتنا لمبا کھیل کھیلا کہ ملک کے مسایل ہی آپس میں الجھ پڑے...حکمران کو پھر موقعہ مل جاۓ گا کہ وہ پھر الیکشن میں مسایل کو حل کرنے کے اور نظام تبدیل کرنے کے وعدے کرے گا ..اور یوں ایک دن جب کچھ بھی نہیں بچے گا ..تو پھر سارے مسایل خود ہی حل ہو جایں گے ..جیسے انسان کے مرنے پر سارے مسایل خود بخود حل ہو جاتے ہیں ..آپ سمجھ دار ہیں آپ کو مزید سمجھانے کی ضرورت نہیں .وہ وقت جلد آنے والا ہے .......تم بھی انتظار کرو .......

Javeel Iqbal Cheema
About the Author: Javeel Iqbal Cheema Read More Articles by Javeel Iqbal Cheema: 190 Articles with 152713 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.