پاکستان میں عام آدمی پارٹی کیوں ضروری ہے

پہل تو پاکستان کو کرنی چاہئے تھی مگر انڈیا اس معاملہ میں بھی حسب روایت نمبر لے گیا ..اور ہم دیکھتے رہ گہے....اس کی بھی وجوہات تھیں ..کیونکہ یہاں زرداری صاحب کی منافق جمہوریت کی اور مشرف کی غلط پالیسیوں اور نام نہاد اپوزیشن کی منافقت کی وجہ سے ایک قیادت کا خلا پیدا ہو چکا تھا ..وقت کی اہم ضرورت تھی کہ خلا کو پر کیا جاتا ...اتنے میں عوامی مسلم لیگ ..دفاع پاکستان .قادری صاحب اور عمران خان متحرک ہووے ..تاکہ قوم کی دکھتی نبض پر ہاتھ رکھا جاۓ ..مگر بد قسمتی سے پاکستان میں پارٹیوں کو عروج و زوال کی دو کہانیاں ہیں ..یا تو عالمی طاقتیں پاکستان کی مافیا کو سپورٹ کریں اور انویسٹر میدان میں اتریں اور فیصلہ کریں کہ کس موھرے پر رقم لگانی ہے ..یا پھر پاکستان کی بڑی اجنسی اپنا کردار ادا کرے ..اور پھر ایسا ہی کچھ ہوا ..جو عالمی طاقتیں زرداری صاحب کو لے کر آئی تھیں وہ شریف برادران کے ساتھ گٹھ جوڑ کر چکی تھیں ..اسی لئے پاکستان کی بڑی اجنسی کے سربراہ پاشا صاحب ناکام ہو گہے..کیونکہ چھوٹی اجنسیاں اور اس وقت کے چیف کیانی صاحب کچھ اور چاہتے تھے ..پاشا صاحب کو کافی جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا..کیونکہ کافی معاملات میں وہ اور کیانی صاحب ایک پیج پر نہیں تھے ..مگر پھر بھی وہ جاتے جاتے تحریک انصاف کے مردے میں اتنی جان پھونک چکے تھے کہ وہ گرتا پڑتا ٹکرانے کے قابل ہو چکا تھا اور زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے قابل ہونا ہی چاہتا تھا ..کہ کچھ اور اجنسیوں نے اپنا کام کر دکھایا اور اپنے اپنے موھرے گھوڑے عمران خان کو دے دے ..جس سے شطرنج کی جیتی ہوئی بازی عمران خان کو ہرا دیا گیا ..پرانے جان نثار ورکر کو بد زن کر دیا گیا .بلکہ الیکشن سے پہلے آپس میں گتھم گتھا بھی کروا دیا گیا .جس سے نوجوان بد دل بھی ہوا ..اور بھوت سے ایسے اقدامات پارٹی کے اندر اور باہر کئے اور کرواۓ گہے..جو نہیں لکھ سکتا ....بھر حال غبارے میں ہوا بھری کسی اور نے اور نکالی کسی اور نے ...یہ ایک لمبھی کہانی ہے اور درد ناک بھی ہے ..کہ کون کون سی گیم الیکشن کے دن اور اس کے بعد اور اب تک کھیلی جا رہی ہے ..یہ اک دکھ بھری داستان ہے ...مگر اصل نقصان شعور والے نوجوان کا ہوا ..میرے جیسے انقلابی لوگوں کا ہوا .جو اس ملک سے دقیانوسی فرسودہ بیوروکریسی کے نظام کا خاتمہ چاہتے تھے ..قصہ مختصر یہ کہ عمران خان جھکڑے جا چکے ہیں .قادری صاحب عالمی نوبل انعام کے بھوکے ہیں ..ضرورت اب اس وقت ایک عام آدمی پارٹی کی بڑی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے ...جو نظام کی تبدیلی کے لئے میدان میں آے..اور ان چوروں لٹیروں سے نجات کا کوئی راستہ نکالے ..اس کے لئے کافی ہوم ورک بھی کر چکا ہوں ..دن رات منشور کو ترتیب دے رہا ہوں ..ویسے تو امریکا میں رہنے والے ایک مہربان پراچہ صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے نظام ترتیب دیا ہوا ہے ..وہ بھی دیکھ لیں گے ....اور اگر کوئی مہربان مزید رہنمائی کرنے والے میسر آ گہے..تو ان سے بھی مشوره کیا جا سکتا ہے ..کافی لوگ اس بارے میں سوچ رہے ہیں .دیکھتے ہیں ..کیا بنتا ہے ..ووہی ہو گا جو خدا کو منظور ہو گا ..اس ملک کو ایک انقلاب کی اشد ضرورت ہے ..انقلاب اور انقلابی سوچ کے بغیر یہ نظام اتنی آسانی سے تبدیل ہونے والا نہیں ..کافی رکاوٹیں کھڑی کرنے والے غدار اس ملک میں وافر مقدار میں موجود ہیں ..دیکھتے ہیں اگر خدا نے زندگی کی مہلت اور بغیرتوں کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا تو یہ انقلاب پاکستان اور نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑنا ہو گی ..کفن باندھ کر نکلنا ہو گا ..انشااللہ ......

Javeel Iqbal Cheema
About the Author: Javeel Iqbal Cheema Read More Articles by Javeel Iqbal Cheema: 190 Articles with 151821 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.