جماعت اسلامی کے پانچویں امیر

یہ پہلا موقع ہے کہ جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب ہونے پر میڈیا نے خصوصی کوریج دی۔سراج ا لحق صاحب کی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے وہ صوبہ خیبر پی کے کے سینئر وزیر دو مرتبہ رہ چکے ہیں اب بھی وزیر خزانہ اس صوبہ کے ہیں ۔نہائت سادہ اور درویش ٹائپ شخصیت ۔اس مرتبہ جب ان کا نام امیر جماعت کے لئے شوریٰ نے تین افراد میں رکھا تو اس وقت ہی دل یہ کہہ رہا تھا کہ سراج الحق امیر جماعت کے لئے مناسب ترین شخصیت لگتے ہیں ۔لیکن جماعت کی سابقہ روایات کو سامنے رکھ کر یہ کہنا مشکل لگتا تھا کہ ایک امیر جماعت صرف پانچ سال کا پہلا ٹینور مکمل کرکے دوبارہ امیر جماعت نہ بن سکے گا۔لیکن اس مرتبہ ارکان نے اس روائت کو بدل دیا۔سراج صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔انھوں نے اپنے قول و عمل سے اپنے آپ کو منوالیا ۔ایک چھوٹے سے گھر میں کرائے پر رہنے والا یہ شخص وزیر بننے کے باوجودآج تک اپنا ذاتی مکان بھی ا نھوں نے نہیں بنوایا ۔دیر کے ایک گاؤں میں رہتے ہیں۔نہائت دلیر، ملنسار، نرم گو اور پر کشش شخصیت اﷲ انکو اس اہم ترین ذمہ داری کو نبھانے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کو ان کے دور کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کا بہترین صلہ ان کو عطا فرمائے(آمین ثمہ آمین)

Zahid Raza Khan
About the Author: Zahid Raza Khan Read More Articles by Zahid Raza Khan: 27 Articles with 29112 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.