ٹیکنالوجی کی دنیا میں چند معروف کمپنیاں ایسی بھی ہیں جن
کی خدمات یا مصنوعات ہم آنکھ بند کر کے بھی حاصل کرنے پر راضی ہوتے ہیں
کیونکہ ان کا نام ہی ان کی مصنوعات کی کامیابی اور اعتماد کی ضمانت ہوتا ہے-
یہ کمپنیاں دنیا کے طاقتور برانڈز کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں- حال ہی میں
ایک CoreBrand نامی کمپنی نے دنیا کے طاقتور ترین برانڈز کے حوالے سے فہرست
جاری کی ہے- اس فہرست میں دنیا کے 100 طاقتور برانڈز کی درجہ بندی کی گئی
ہے جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ایپل 10ویں نمبر پر ہے لیکن
اگر بات صرف ٹیکنالوجی کے حوالے سے کی جائے تو ایپل اس وقت ٹیکنالوجی کی
دنیا کا سب سے طاقتور برانڈ ہے- یہاں ہم بات صرف ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب
سے طاقتور برانڈز کی کریں گے البتہ ساتھ میں آپ کو ان کی برانڈز کی مجموعی
حیثیت یعنی 100 برانڈز میں یہ کس درجے پر ہیں٬ کے بارے میں بھی بتائیں گے-
|
Apple
ایپل کو دنیا کی انتہائی تخلیقی کمپنی اور اس کا شمار دنیا کے طاقتور
برانڈز میں کیا جاتا ہے- ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ
مجموعی طور پر دنیا کے طاقتور ترین برانڈز میں اس کا دسواں نمبر ہے - |
|
Microsoft
ٹیکنالوجی کی دنیا کے طاقتور ترین برانڈز کی فہرست میں دوسرا نمبر مائیکرو
سوفٹ کو حاصل ہے- ٹیکنالوجی کی دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے اس
کمپنی نے گزشتہ 5 سالوں میں ناقابل یقین حد تک ترقی کی ہے- دنیا کے طاقتور
ترین برانڈز کی فہرست میں اسے 11واں نمبر حاصل ہے-
|
|
Google
گزشتہ 5 سالوں میں گوگل نے ناقابل یقین حد تک اپنی کارکردگی بہتر بنائی ہے-
اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ تیسرا طاقتور برانڈ ہے جبکہ مجموعی طور پر
اسے 26واں نمبر حاصل ہوا ہے-
|
|
Yahoo
یاہو نے بھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت نام کمایا اور آج یہ کسی تعارف کا
محتاج نہیں- اس وقت یاہو ٹیکنالوجی کی دنیا کے چوتھے طاقتور ترین برانڈ کے
طور پر جانا جاتا ہے جبکہ مجموعی طور دنیا کا 28 واں طاقتور برانڈ ہے-
|
|
Sony
سونی کی کارکردگی میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور اسی وجہ سے گزشتہ
5 سالوں میں اس کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی ہے- ٹیکنالوجی کے حوالے سے 5ویں
نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے طاقتور برانڈز کی فہرست میں اس کا 31 واں نمبر ہے-
|
|
AT&T
اس کمپنی کی کارکردگی سال 2013 سے کافی مایوس کن نظر آرہی ہے جس کے باعث اس
کی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے- ویسے تو ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6واں طاقتور
برانڈ ہے لیکن مجموعی طور پر یہ 33ویں نمبر ہے جو کہ 29 ویں نمبر پر تھی-
|
|
Dell
ڈیل نے بھی سال 2013 سے لے کر اب تک کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی
جس کی وجہ سے اس کی رینکنگ بھی ایک درجہ کم ہوگئی ہے- اس وقت دنیا کے
طاقتور ترین برانڈز میں اس کا 48واں نمبر ہے جبکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ
7ویں نمبر پر ہے-
|
|
IBM
آئی بی ایم کاروباری اداروں کے درمیان مسلسل اپنی ساکھ کو بہتر بنا رہا ہے
اور اس کی رینکنگ میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے- اس وقت یہ ٹیکنالوجی کی دنیا
میں 8ویں جبکہ دنیا کا 49واں طاقتور برانڈ سمجھا جاتا ہے-
|
|
Samsung
سام سنگ کی مسلسل ترقی کسی وضاحت کی محتاج نہیں- ٹیکنالوجی کی دنیا میں سام
سنگ 9واں طاقتور برانڈ سمجھا جاتا ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ 52ویں نمبر پر
ہے-
|
|
eBay
ای کامرس کی بڑی بڑی کمپنیوں میں ای بے کا نام سرفہرست آتا ہے اور اس نے
گزشتہ 5 سالوں میں قابل ذکر ترقی بھی کی ہے- اس وقت ٹیکنالوجی کی دنیا میں
یہ 10ویں نمبر پر ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ دنیا کا 59واں طاقتور برانڈ
سمجھا جاتا ہے- |
|