مشرف کو آئینہ دکھانا ضروری ہو چکا ہے

ویسے تو ذاتی طور پر میں نے ٣٠ سے زیادہ کتابوں کا مواد لکھا ہے .مگر ١٢ عدد کتابیں ایسی ہیں جو پبلش کر سکا ہوں .یہ سب الفاظ .شاعری.کالم .تجزیے میری ویب سائٹ پر بکھرے پڑے ہیں .جن میں کافی کچھ جناب مشرف کے بارے میں لکھا ..آج صرف ان ہی کی چند باتوں کا جواب دینے جا رہا ہوں .معذرت کے ساتھ ..١.مشرف صاحب نے عدالت میں فرمایا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا اس لئے میں نے یہ اقدام کیا ..جبکہ غلط کہا اور جھوٹ کہا ..ان کو ٣ تاریخ اور ١٢ تاریخ کا فرق بھی کسی وکیل نے نہیں بتایا ..ویسے بھی وہ اور ان کے وکیل یہ سہی نقطۂ بھول چکے ہیں . کہ میں جہاز میں.. ہوا میں.. آسمان اور زمین کے درمیان تھا . تو میری جگہ کوئی بھی ہوتا .یہی فیصلہ با امر مجبوری کرتا ..میں نے بھی مجبوری کے تحت یہ فیصلہ کیا .جبکہ وہ یہ نقطۂ بھول چکے ہیں ..٢..وہ کہتے ہیں کہ غازی اور شہید کا چناؤ کرنے والے غدار نہیں کہلاتے .یہ بھی غلط ہے ..ہر حکمران کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں وہ قوم سے کمٹمنٹ کرتا ہے اور معاوضہ لیتا ہے ..اور قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے کا اختیار اس کو کوئی قانون اجازت نہیں دیتا ..کیونکہ جب تم پروٹوکول کے بغیر ہو گے تو تم کو ہر ٹریفک کے اشارے پر رکنا ہو گا ..قانون سب کے لئے برابر ہے ..ایک گورنمنٹ کے ملازم کو قانون سے ٹکراؤ کی اجازت کہاں ہے ٣......اور کارگل کی بات بار بار نہ کرو .یہ تمہاری ڈیوٹیka حصہ تھا ..٤..جہاں تک حرام کی کمائی کے ایک روپے کی بات ہے .تو اصل فیصلہ ہلال حرام کا خدا کی عدالت میں ہو گا ..میں اتنا جانتا ہوں کہ طارق عظیم جو آپ کے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر کے تم کو رقم پنچاتا تھا ..وہ بھی .فارم ہاؤس بھی ..لندن کی پراپرٹی بھی .اور دبئی .امریکہ کے اخراجات ..یہ سب کچھ ہلال حرام سوچنے کا ہے . بات کرنا آسان ہے ..اتنا کچھ لکھ سکتا ہوں تمہارے اور دوسرے حکمرانوں کے حرام کے بارے میں کہ تم سن بھی نہیں سکو گے ..بہتر ہے منہ بند ہی رکھوں ..میں نے تو یہ بھی سنا تھا ...کہ امریکہ میں تمہارے بیٹے کو بھی کوئی اور رقم بھیجتا رہا ہے ..٥..تم کہتے تھے میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں .یہ بھی جھوٹ ساری دنیا نے دیکھ لیا ..٦.پھر کہا کہ میں باہر جانے کی حکمران سے التجا نہیں کروں گا ..یہ کام بھی تم نے کر دکھایا ..٧..تم کہتے ہو میں بزدل نہیں ..یہ بھی جھوٹ ...میرے نزدیک کالا باغ ڈیم نہ بنانا ..نظام کو تبدیل نہ کرنا ..امریکا کی ہر بات مان لینا ..کسی کی جنگ کو اپنی جنگ کہنا ..یہ سب کچھ اگر بزدلی نہیں ..تو پھر تم واقیی غدار بھی ہو ..٩..اپنی کتاب خود پڑھ لو ..تم خود فیصلہ کر لینا اپنے ضمیر کے ساتھ کہ غدار تم ہو یا میں ہوں ..جس جاوید ہاشمی کو تم نے بغاوت کے مقدمے میں اندر کیا ..ووہی شخص سلوٹ کے قابل ہے ..اور محب وطن ہے تم سے جرات والا ..جبکہ تم نے میرے جیسے لاکھوں کے جزبات کو ٹھیس پنچائی .اور ہمارے ارمانوں خواہشات کا خون کیا ..اس لئے تم میرے اخلاقی .قانونی اور دینی مجرم بھی ہو ..جس کا فیصلہ خدا کی عدالت میں ہو گا .دیکھنا کتنے ہاتھ تیرے گریبان تک پنچتے ہیں ..کیونکہ ہم لوگوں نے تمہارے آنے پر مٹھایاں تقسیم کی تھیں .تم نے نظام تبدیل کرنے کی بجاۓ ..چوروں .لٹیروں کو ساتھ ملا کر اقتدار کے مزے لیتے رہے اور پاکستان کو صومالیہ بنانے کی طرف دھکیل چکے ہو ..تھر کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا مگر ویران چھوڑ دیا ..کیوں...انڈیا نے ہمارے پانی پر قبضہ جما لیا اور تم بزدل دیکھتے رہے ..دہشت گردی کی جنگ میں ٤٠ ہزار جانیں رائگاں چلی گئیں ..ان کا لہو کس کے ہاتھ تلاش کروں .ابھی وہ آگ بھجی نہیں ہے جس آگ میں تم نے ہم کو پھینک دیا تھا ..اس کا جواب کون دے گا ..جو ٩٠ ارب کا ملک کے خزانے کا نقصان ہو چکا ہے .اس کا حساب کون دے گا ..تم تو حسین حقانی کی طرح کسی بےغیرت کی ضمانت پر باہر چلے جاؤ گے .ہمارا کیا ہو گا ..ہم تو تم سب غداروں کا بویا ہوا بیج کاٹتے رہیں گے .اور تمہاری لگائی ہوئی آگ میں جلتے رہیں گے .....تم سب حکمران ایک جیسے ہو .ہم کو تلاش کسی انسان ..کسی مرد مومن کی ہے ..دیکھتے ہیں وہ کب اس دھرتی پر خدا بھیجتا ہے
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 151648 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.