جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب

آج ملک کی سیاسی کم مذہبی دینی جماعت اسلامی میں امیر جماعت کے انتخاب میں سید منور حسن کی جگہ سراج الحق نئے امیر منتخب ہو گئے ہوسکتا ہے سید منور حسن کی واپسی اور سراج الحق کی آمد عام افراد یا جماعت کے کارکنان کے لیے کسی حیرت یا بڑی تبدیلی کی وجہ ہو مگر آج سے چند ماہ بیشتر جب سید منور حسن نے حکیم اللہ محسود کی موت پر اپنے ایک متنازعہ بیان میں پار آرمی کے جوانوں کی شہادت پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا ہم نے اس وقت اپنے ایک کالم میں جس کا عنوان ( فلسفہ شہادت کل اور آج ) تھا بہت واضح لفظوں میں یہ لکھا تھا کہ سید منور حسن دوسری ٹرم کے لیےامیر منتخب نہیں ہونگے بلکہ نئے امیر کے لیے سراج الحق کا نام بھی لکھا تھا کہ ان کی حمایت میں لابینگ کی جا رہی ہے اور سراج الحق ہی نئے امیر ہونگے آج الحمد اللہ ہمارا یہ تجزیہ ددرست ثابت ہوا اور سید منور حسن اپنی پہلی ہی ٹرم کے اختتام پر ناک آوٹ ہوگئے جب کہ ان کے سابق امراء یکے بعد دیگرے منخب ہو تے رہے ہیں ،سید منور حسن کی اس رخصتی کے پیچھے کئی کہانیاں چھپی ہیں ، ایسی آوازیں بھی کم نہیں جو منور صاحب کی سبکدوشی کو قومیت کے پردے میں بھی دیکھ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اردو اسپیکینگ کے خلاف سازش ہے لیکن قطع نظر اس کے کہ یہ سازش مثبت ہے یا منفی جماعت کے حلقوں کے لیے اپنے اس کالم کا لنک حاضر ہے جو ہماری ویب اور ہمارے زاتی بلاگ میں لگا ،ساتھ ہی جماعت کے وہ کارکنان جو شاہ سے بڑھ کر شاہ کی وفاداری میں جماعت میں جمہریت انتخابی کلچر کو بہترین مثال قرار دے دہے ہیں اس لنک پر لگے کالم کو پڑھیں اور سوچیں ۔۔۔۔۔۔۔،،،،،،،،،،
فلسفہ شہادت کل اور آج
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=40398

ملکہ افروز روہیلہ
About the Author: ملکہ افروز روہیلہ Read More Articles by ملکہ افروز روہیلہ : 11 Articles with 8747 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.