بابری مسجد کا انہدام بی جے پی اور آر ایس ایس کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ
تھا۔ مسجد کے انہدام کی اطلاع بی جے پی کے سنیئر لیڈر لال کرشن اڈوانی مرلی
منوہر جوشی ،اس وقت کے وزیر اعلی اتر پردیش کلیان سنگھ اور وزیر اعظم پی بی
نرسمہا راؤ سمیت کئ لیڈران کو تھی. بابری مسجد کو شہیدکرنے میں وی ایچ پی ۔آرایس
ایس .بی جے پی اور بجرنگ دل جیسی تنظیمیں شامل تھیں۔رام کتھا منچ سے تمام
لیڈران نے عہد لیاتھا.شہادت کے بارہ سو لوگوں کو جمع کیا گیاتھا اور انہیں
مسجد شہید کرنے کی خصوصی تربیت دی گئ تھی یہ انکشاف کیا ہے کوبرا پوسٹ نے
اپنے اسٹنگ آپریشن جنم بھومی میں۔دوسال کی جدوجہد کے بعد کوبرا پوسٹ نے یہ
انکشاف کرکے ملکی میں ایک نئی ہل چل پیدا کردی ہے ، مسلمانوں کا زخم ایک
مرتبہ پھر ہرا بھرا اور تروتازہ ہوگیاہے۔
کوبرا پوسٹ کا یہ دعوی کوئ نئ معلومات پر مبنی نہیں ہے اول دن سے یہ شہادت
موجود ہے کہ بابری مسجد کی شہادت میں آرایس ایس اور اس کی ہم نوا تنظیمیں
ملوث ہے لبراہن کمیشن کی رپوٹ بھی ان ہی حقائق پرمبنی ہے رپوٹ میں مذکورہ
ناموں کے ساتھ 68 مجرمین فہرست بھی موجود ہے ۔بابری مسجد انہدام کے لئے
مجرم بی جے پی آرایس ایس نہیں ہے ۔آرایس ایس کا مقصد ہی ہندوستان سے مذہب
اسلام کے شناخت کومٹانا ہے ان کے منصوبے میں صرف ایک بابری مسجد کا انہدام
شامل نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی لاکھوں مساجد کو بابری مسجد جیسے انہدام سے
دوچار کرنا ان کے منصوبے میں سرفہرست ہے اس لئے اس کو مجرم ٹھرانا نامناسب
ہے ہاں ! بابری مسجد انہدام کی اصل مجرم کانگریس پارٹی ہے مسجد میں تالا
لگوانے شیلا نیا س کرانے سے انجام شہادت سے دوچار کرانے تک کا کانگریس اس
میں ملوث ہے۔ جب بابری مسجد پر یلغار ہورہا تھا اس وقت وزیر اعظم کو ہر پل
پل کی خبرمعلوم ہو رہی تھی، ٹی وی ان کی نگاہوں کے سامنے تھی وزیر داخلہ
مکمل تفصیلات فراہم کررہے تھے اس کے باوجود انہوں نے حملہ روکنے اور مسجد
کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ لبراہن کمیشن کی رپوٹ پر اپ تک حکومت نے کوئ
توجہ نہیں دی ہے۔ عدلیہ نے بھی بابری مسجد کے ساتھ انصاف سے کام نہیں لیا
ہے اور عقیدت کی بنا پر غلط فیصلہ دے کر انصاف کا خون کیا ہے۔
خلاصہ یہ کہ بابری مسجد انہدام کی مجرم کانگریس ہے اس کے سوا کوئی اور نہیں
ہے میرے پاس نصف صدی کی مکمل رپوٹ ہے جو یہ ثابت کرتی ہے بابری مسجد کا
انہدام بی جے پی اور آر ایس ایس کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ
کانگریس کی مسلم مخالف پالیسی میں سے ایک ہے۔ حکومت کانگریس کی تھی اس لئے
جرم کا اس الزام اسی کے سر ہوگا کسی اور کے نہیں۔ جہاں تک بات ہے حالیہ
اسٹنک آپریشن کی تو یہ کانگریس کی ایک سازش ہے جس کا مقصود بی جے پی کا خوف
دلا کر مسلمانوں سے ان کاووٹ حاصل کرنا ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ |