جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے مختلف اور منفرد اقسام
کے ہوٹل انسان کی ضرورت بنتے جارہے ہیں لیکن کیا آپ کسی ایسے ہوٹل کا تصور
کرسکتے ہیں جو کسی ایسے مقام پر تعمیر کیا گیا ہو جو کہ برفانی ہو جبکہ
ہوٹل کے اندر کا درجہ حرارت مستقل صفر رہتا ہو-
جی ہاں ایسا ہی ایک ہوٹل برفانی علاقے آرکٹک سرکل میں تعمیر کیا گیا ہے اور
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل مکمل طور پر برف سے بنایا گیا ہے-
|
|
Rovaniemi کے علاقے فنش ٹاؤن میں بنا یہ ہوٹل ہر سال موسم سرما میں سیاحوں
کے لیے بنایا جاتا ہے جس میں رہائش اختیار کر کے پرسکون ماحول حاصل کرنے کے
ساتھ ساتھ برفباری سے بھی بچ سکتے ہیں-
اگر آپ اس ٹھنڈے ترین ہوٹل میں رات گزارنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کو
یادگار کے طور پر ایک “ ڈپلومہ “ حاصل ہوتا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہوتا
ہے کہ آپ ٹھنڈے ترین مقام پر ایک رات گزار چکے ہیں-
ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے سونے کے حوالے سے خاص قسم کے بیگ بھی مہیا کیے
جاتے ہیں جو کہ آپ کو ٹھنڈ سے کسی حد تک محفوظ بناتے ہیں-
اس کے علاوہ یہاں آنے والے مہمانوں کو روایتی saunas کی سہولت بھی میسر
ہوتی ہے جو کہ اس موسم میں واقعی ایک بڑی مدد کا درجہ رکھتی ہے-
اگر آپ کو خوبصورت Northern Lights ( رنگا رنگ قدرتی روشنیاں ) پسند ہیں تو
آپ ہوٹل کے اطراف میں بنائے جانے والے ہاٹ ٹب میں بیٹھ کر خود کو گرم رکھنے
کے ساتھ ساتھ ان روشنیوں کا خوبصورت نظارہ بھی کرسکتے ہیں-
|
|
اس ہوٹل میں مختلف اقسام کی کھانے کی ڈشز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو گرم
رکھنے والے مشروب بھی مہیا کیے جاتے ہیں-
ہوٹل کے داخلی دروازے میں لگایا گیا ڈیجیٹل میٹر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے
کہ ہوٹل کے اندر کا درجہ حرارت صفر ہے-
اگر آپ کو ہوٹل میں رات گزارنا پسند نہیں تو آپ اسی برفانی علاقے میں
Kakslauttanen کے مقام پر بنانے گئے شیشے کے igloo میں بھی رات گزار سکتے
ہیں- اور یہ سیاحوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بالکل نئے تعمیر کیے گئے
ہیں-
ان ٹرانسپیرنٹ اگلو سے رات کے وقت آسمان کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا
ہے اور اگلو اس برفانی علاقے میں Northern Lights سے محظوظ ہونے کا ایک
منفرد ذریعہ بھی بنتے ہیں-
|
|
ان تھرمل گلاس سے بنائے گئے منفرد اگلو کی تعداد 15 ہے جبکہ ان کے فرش ایک
خاص سسٹم کے تحت گرم رہتے ہیں اسی وجہ سے اگلو میں رہنے والوں کو زیادہ
سردی کا احساس نہیں ہوتا-
صبح کا ناشتہ بھی اگلو میں ہی پیش کیا جاتا ہے اس لیے آپ کو صبح بھی باہر
جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی- |