گو کہ میں ذاتی طور پر تمام سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی سے
مطمئن نہیں ہوں ..کیونکہ وہ سب الیکشن کے دوران انقلاب لانے اور نظام کو
تبدیل کرنے کے حق میں تھے ..مگر جونہی الیکشن میں شاطر کھلاڑیوں نے ایسی
چال چلی ..کہ سب پارٹیوں کو چھوٹے چھوٹے روٹی کے ٹکرے اپنے اپنے اقتدار کے
مزے لینے کے لئے ڈال دئے..اور سب نے نظام کی تبدیلی کو بھول کر روٹی کے
ٹکرے قبول کئے...جو ظاہر ہے عوام کے خون میں ڈھبو کر دئے گیے تھے ..اور
جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنا شوروح کر دیا اپنی اگلی باری کے انتظار میں
..یہ ایک کھیل تھا جو پوری قوم اور کچھ پارٹیوں کے ساتھ پلاننگ سے کھیلا
گیا تھا اور سازش کامیاب ہو چکی تھی ..اور سازش کا انکشاف پہلے ہو چکا تھا
..مگر ....جبکہ قادری صاحب اور دوسرے کافی لوگوں نے اور میں نے خود بھی کئی
مرتبہ یہ عرض کیا ..کہ یہ نام نہاد جمہوریت اور کرپٹ نظام صرف کرپٹ سیاسدان
ہی پیدہ کر سکتا ہے ..اگر کوئی ایماندار اس نظام کے تحت پارلیمنٹ میں آ بھی
جاۓ .تو وہ نظام کی تبدیلی کے لئے کچھ نہیں کر سکتا ..وہ اس کرپٹ نظام میں
اور اپنے پارٹی سربراہ کے نیچے جھکڑا رہے گا ..یہ نظام اس ملک کی تقدیر
نہیں بدل سکتا ..پہلے نظام تبدیل کرنا ہو گا .پھر الیکشن اور جمہوریت کی
بات کریں ..ورنہ سب ڈرامہ اور الیکشن فضول ہیں ..کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی
..اب ان سب پارٹیوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہے ..کہ گیارہ مئی کو اگر قادری صاحب
میدان میں نکلتے ہیں اور عمران خان اور الطاف صاحب ان کا ساتھ نہیں دیتے ..تو
نتیجہ کیا نکلے گا ..کیا قادری صاحب اکیلے حکمرانوں سے ٹکرا پایں گے ...یہ
عوامی انقلاب کامیاب ہو سکتا ہے ..اگر عوام اپنی پسند نا پسند کو ایک طرف
رکھ دیں...اور نظام کی تبدیلی کے لئے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان میں آ
جایں ..میں ذاتی طور پر بھی اس عوامی انقلاب کا حصہ بنوں گا ..گو کہ میں
عوامی تحریک یا منہاج ال قرآن کا حصہ نہیں ہوں ..مگر میں سمجھتا ہوں .کہ اب
وقت آ گیا ہے کہ قوم کو ہر اچھے مقصد کے لئے متحد ہونا پڑے گا ..اپنے اپنے
مفادات کو اور گروپ کو پش پشت ڈال کر ...ورنہ اگر ساری زندگی ہم کنویں کے
مینڈک بنے رہے .یا ہم اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد کے چکر میں رہے ..تو نہ
نظام تبدیل ہو گا نہ یہ کرپٹ .چور.لٹیرے .حکمران ہمارا پیچھا چھوڑیں گے اور
نہ ملک کی تقدیر بدلے گی .نہ انصاف اور نہ احتساب ہو گا ...آئیں سب ملکر
عہد کریں کہ اتحاد .یکجہتی .سے اس عوامی انقلاب کو کامیاب بنایں..کیونکہ
صرف باتیں کرنے سے اور کالم لکھنے سے اس قوم کی تقدیر نہیں بدلے گی اور نہ
نظام تبدیل ہو گا ..ہم سب کو عملی مظاھرہ کرنا ہو گا ..تب یہ کام آسان ہو
گا انشااللہ ......جاوید اقبال چیمہ ..میلان
|