بھارت چیل اور انڈہ.......اور بھارتی الزام تراشیاں

بھارت امریکا اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشیں کرنا بند کر دیں بند....؟
خوفزدہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی پاکستان پر بے مقصد الزام تراشی کیوں....؟

آج پوری پاکستانی قوم اور اِس کے حکمران یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بھارت امریکا اور اسرائیل جیسے ممالک پاکستان جیسے ایک خود مختار اور خوددار ملک کو ناکام ریاست منوانے کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں.....؟اِس حقیقت کے باوجود کہ یہ ہی وہ دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنی آزادی کے بعد یعنی کہ روز اول ہی سے اپنی بقا و سالمیت اور اپنے استحکام کی جستجو میں مگن ہے اور یہی اِس کے استحکام اور بقا و سلامتی کا وہ عظیم جذبہ اور لگن ہی تو ہے جو اِسے دنیا میں اِس کی کامیابیوں کے لوہے منوانے کے لئے متحرک کئے ہوئے ہے اور اِس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اپنے محدود اور انتہائی کم وسائل رکھنے کے باوجود بھی یہ ملک ایٹمی صلاحیت رکھنے کا بھی اعزاز رکھتا ہے اور نہ صرف یہ بلکہ یہ اسلامی دنیا کا بھی وہ واحد ملک ہے جو ایٹمی صلاحیتوں سے مستفید ہے اور آج ساری دنیا یہ بھی خوب اچھی طرح سے جانتی اور مانتی ہے کہ اِس سے قبل دنیا کا کوئی بھی ایسا مسلم ملک نہیں جس کے پاس بے تحاشہ دولت ہونے کے باوجود بھی وہ ملک ایٹمی صلاحیت بھی رکھتا ہو مگر الحمداللہ! یہ فخر آج صرف پاکستان ہی کو حاصل ہے کہ وہ اپنے کم بلکہ انتہائی کم وسائل کے باوجود بھی خود کو ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کروا چکا ہے اور اِس کے ساتھ ہی اِس سے بھی قطعاً انکار نہیں کہ عالمی طاقتوں پر اپنی جانب سے بارہا اِس یقین دہانیوں کے باوجود کہ اِس کے دوسروں کی طرح خاص طور پر اپنے پڑوسی ملک بھارت کی طرح جنگی یا جارحانہ عزائم نہیں ہیں اور پاکستان (اِس) کا ایٹمی پروگرام اور اِس کی تمام تر ایٹمی صلاحیتیں اِس کی اپنی بقا و سالیمت اور خودمختاری کے ضامن کے طور پر ہیں مگر ناں! جانے کیوں...؟ دنیا کی بیشتر ایٹمی طاقتیں جن میں بالخصوص بھارت امریکا اور اسرائیل شامل ہیں انہیں اِس کی اِن وضاحتوں اور یقین دہانیوں پر کیوں اعتبار نہیں آتا کہ پاکستان کا ایٹم بم اور اِس کا ایٹمی پروگرام صرف اِس کے لئے ہی ہے اور کسی کے لئے نہیں....مگر اِس (پاکستان) کی اتنی وضاحتوں کے باوجود بھی اَب کوئی اِن ممالک سے جو اِس کی یہ بات نہیں مانتے اِن سے ہی یہ پوچھ کر ہم پاکستانیوں کو بھی بتائے کہ وہ صرف پاکستان ہی کے ایٹمی پروگرام اور اِس کی ایٹمی صلاحیتوں سے کیوں ہر گھڑی خوفزدہ رہتے ہیں ....؟ اور کیوں وہ اِس کے خلاف آئے روز نت نئی سازشوں کے جال بُننے میں مصروف عمل رہتے ہیں....؟ اور آج یہی وجہ ہے کہ بھارت کی جانب سے بار بار پاکستان پر الزام تراشی سے بھارت کی حیثیت ہم پاکستانیوں کے نزدیک اَب ایسی ہوکر رہ گئی ہے کہ جیسے ایک چیل کی مثال دی جاتی ہے کہ وہ انڈہ تو زرا(چھوٹا)سا دیتی ہے مگر محض یہ بتانے کے لئے کہ اُس نے انڈہ دے کر کوئی انوکھا کام کر ڈالا ہے اِس کے لئے چیخ چیخ کر سارے جنگل کو سر پر اٹھا لیتی ہے اور آج کل بھارت بھی ایسا ہی کرنے لگا ہے کہ جیسے چیل کرتی ہے۔

ٹھیک ہے اور اِس سے بھی کسی کو انکار نہیں کہ 26نومبر2008 کو بھارت کے معروف تجارتی اور صنعتی شہر ممبئی میں دہشت گردی کی جو واردات ہوئی وہ ایک المناک سانحہ ضرور تھا مگر اِس سے بھی تو انکار ناممکن ہے کہ ایسے دہشت گردی کے واقعات تو آج ساری دنیا میں ہورہے ہیں تو کیا بھارت کی من گھڑت الزام تراشیوں سے اِس کا کیا یہ مطلب لیا جائے کہ ہر دہشت گردی کے واقعہ میں مسلمان اور پاکستانی ہی ملوث ہوتے ہیں....؟ میرے خیال سے نہیں ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے۔

بات دراصل یہ ہے کہ آج اگر صرف پاکستانیوں اور مسلمانوں کو ہی دہشت گرد گرداننے والے اِس حقیقت کو بھی کھلی آنکھ سے دیکھیں تو انہیں خود یہ پتا چل جائے گا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی آج دہشت گردی ہورہی ہے اِس میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کے علاوہ بھی اور دیگر ادیان کے ماننے والے بھی شامل ہیں مگر انہیں عالمی میڈیا دانستہ طور پر چھپا جاتا ہے اور ایسے مواقع پر خاص طور پر بین الاقوامی میڈیا باقاعدہ ایک سازش کے تحت پاکستانی مسلمانوں کو سامنے لاکر پاکستان، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کردیتا ہے یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان اور اسلام دشمن عناصر پاکستان سے خائف ہوکر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ جن کا نہ تو کوئی سر ہی ہوتا ہے اور نہ ہی پیر ..... انہیں اپنے اِس عمل سے باز آجانا چاہئے کہ وہ اپنے خوف کے عالم میں پاکستان اور اسلام کو بدنام کررہے ہیں جس سے پاکستان اور اسلام کا وقار بُری طرح سے مجروح ہورہا ہے۔

خبر یہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے نئی دہلی میں داخلی سلامتی سے متعلق وزرائے اعلیٰ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر دو ٹوک الفاظ میں ایک بار پھر انتہائی سنگین نوعیت کا یہ الزام لگایا ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد بھارت پر نئے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں واضح رہے اِن کے اِس الزام سے پاکستان کی جانب سے تمام خیر سگالی کی کوششوں پر پانی پھر گیا ہے جس کے ردِعمل کے طور پر اسلام آباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلب کیا اِدھر ایک اور غور طلب پہلو یہ بھی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا یہ بھونڈا الزام ایک ایسے وقت لگایا گیا ہے کہ جب پاکستان اور افغاستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبرک پاکستان کے اہم دورے پر آئے ہوئے ہیں اور اِس دورے کے دوران جہاں پاک امریکا بہت سے معاملات طے پائے ہیں تو وہیں اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر بھارت نے پاکستان کی جانب سے امریکا سے ڈرون ٹیکنالوجی کی اِس طرح آسانی سے فراہمی کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈرونز ٹیکنالوجی کی ممکنہ فروخت سیکیورٹی رسک ہے اُس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا اِسی طرح پاکستان کو ڈرونز ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف بھارتی ڈرپوک وزیر خارجہ نے بھی من گھڑت الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان کو ملنے والے امریکی ہتھیار بھارت کے خلاف استعمال کئے گئے تھے یہاں میں بھارتی وزیر خارجہ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ بھارتی وزیر خارجہ کھل کر بتائے ....؟ کب پاکستان نے بھارت پر امریکی ہتھیار استعمال کیا تھا ....؟ آہ ! وہ کیا بتائے گا...؟وہ سچ بول رہا ہوتو بتائے....جب جھوٹ کوئی بولے تو جھوٹ کوسچ کرنے کے لئے سچ کہاں سے لائے.....؟

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب بھارت خطے میں اپنی قوت کے نشے میں دھت ہوکر ایٹمی آبدوزیں سمندر میں اتار رہا تھا تو اُس وقت اُسے یہ خیال کیوں نہیں آیا کہ اِس کی ایٹمی آبدوزیں جب اُس کے سمندر کی تہہ میں چھپی ہوں گی تو اُن سے کیا خطے کا امن تباہ نہیں ہوگا ....؟جو پاکستان ڈرونز ٹیکنالوجی امریکا سے حاصل کرلے گا تو خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا۔

میں اپنے اِس کالم کے زریعے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اوہ! بھارتی ہندو بنیے حکمرانوں جس طرح تمہاری مثال لین دین کے معاملے میں دی جاتی ہے کہ بھارتی ہندو بنیے لین دین میں کھرے ہوتے ہیں تو تم اِسی طرح عالمی سیاست میں بھی ایسا ہی باگپن اپنے اندر پیدا کرو کہ دنیا تمہاری مثالیں دے کہ بھارت کے ہندو بنیے حکمرانوں کو صرف اپنے کام سے کام ہے انہیں کیا غرض کہ کوئی کیا کررہا ہے اور کیا نہیں کررہا....؟ اور کیا یہ تم لوگوں کی بے ڈھنگی سیاست ہے تم جب خود ایٹمی آبدوزیں پانی میں چھوڑو تو رام....رام کرو اور جب پاکستان تم سے اپنی بچاؤ کے لئے کچھ کرے یا کسی سے مدد مانگے تو ہائے ......ہائے چلاتے ہوئے ساری دنیا کو سر پر اٹھا لو اور مکاریاں کرنے لگو کہ ہماری جانوں کو خطرہ ہے ۔

دیکھو اور یہ بات اچھی طرح سے سمجھنے کی خود سے بھی کوشش کرو کہ تمہیں کوئی دوسرا سرحد پار کر کے آکر نہیں مار سکتا تمہیں مارنے والا تمہارے اندر ہی موجود ہے جِسے تم بھی خوب جانتے ہو کیوں کہ اَب خود تمہارے رویوں سے تمہارے ہی ملک میں علیحدگی پسند اتنی تنظیمیں پروان چڑہ چکی ہیں کہ وہ ہی اب بھارت کے ٹکرے ٹکرے کر کے رکھ دیں گے کہ تم خود دیکھتے ہی رہ جاؤ گے۔

جاؤ چھوڑ بھارتی حکمرانوں اَب فضول میں پاکستان پر الزام تراشیوں کا دھندا اور فکر کرو اور ڈرو اپنے اندر چھپے اُن دشمنوں اور علیحدگی پسند اُن زہریلے ناگوں سے جو اَب بھارت کی سلامتی اور بقا کو ڈسنے کے لئے اپنا پھن پھولائے بیٹھیں ہیں۔ جو کسی بھی وقت ڈس کر اپنا پورا زہر پورے بھارت میں پھیلا کر بھارت کے گھمنڈ کو ختم کرجائیں گے۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 895284 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.