یوم شہدائے پاک فوج

افواج پاکستان کی حب الوطنی ' وفاداری اور دیانتداری ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہے اور قیام پاکستان سے آج تک افواج پاکستان کا کردار وطن عزیز کے اندرونی و بیرونی تحفظ کے حوالے سے مثالی و قابل ستائش رہا ہے جبکہ پاکستان مسلط کی جانے والی دو جنگوں اور دیگر معرکوں کے ساتھ تحفظ پاکستان اور وطن عزیز کو پر امن بنانے کیلئے جو قربانیوں دی ہیں ان کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے اور کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ان شہداء کا حق ہے جنہوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا اور یہ بات قابل ستائش ہے کہ قوم کو نہ صرف پاک فوج سے محبت ہے جس کا اظہار حالیہ دنوں میں ایک نیوز چینل کی فوج مخاصمت نشریات کے نتیجے میں پوری قوم کے اتحادو یکجہتی اور اس چینل کے خلاف مذمت و احتجاج کی صورت سامنے آیا بلکہ قوم فوج کے ان شہداء کی قربانیوں کا ادراک بھی رکھتی ہے جنہوں نے قوم کے کل کیلئے اپناآج قربان کیا اور قربانی دینے والے ان شہداء کی کی قربانی کے اعتراف کی روایت بھی نبھارہی ہے جو یقینا پاکستانی قوم کے ایک زندہ قوم ہونے کی علامت ہے جو اپنی فوج پر فخر کرتی ہے اورجب کسی ملک کی فوج کو اپنی قوم کا اعتماد وفخر حاصل ہوتا ہے تو اس کے حوصلے چاند ستاروں سے بھی بلند ہوتے ہیں اور اتنے بلند حوصلوں کو پست کرنا یا انہیں فتح کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی اسلئے فوج کی جانب سے وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 30اپریل2014ء کو یوم شہداء منایا گیا جس میں پوری قوم نے افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اورمعاشرے کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کا اعتراف و اقرار اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔یوم شہداء کے سلسلے میںخراج تحسین تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے پاک فوج نے سربراہ جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں اور بہادر فوجیوں کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شہدا کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اپنے پیغام میں کہا ہے شہیدوں کا لہو مسلح افواج کے دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا۔ پوری قوم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، افواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دینگے۔ پوری قوم بہادر افواج کی پشت پر ہے، مسلح افواج ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں، شہدا فوج کے ماتھے کا جھومر ہیں، بہادر بیٹوں کی پرورش کرنے والے والدین لائق تحسین ہیں، اپنا آج آنے والے کل کیلئے قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دفاع پاکستان کے مقدس مشن کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے۔ یہ دن ہمیں وطن عزیز کے ان بہادر جانبازوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں مادر وطن کے دفاع کی نذر کر دیں۔ ان شہیدوں کا مقدس لہو ہمیشہ مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے دلوں میں دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا، وہ والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔قومی سطح پر یوم شہداء کے حوالے سے قوم کا یہ تاثر سامنے آیا اور اس نے اس یقین کا اظہارکیا کہ افواج پاکستان کی جرأت و بہادری کے سامنے نہ کوئی دشمن ملک پاکستان کا کچھ بگاڑسکتا ہے اور نہ ہی دہشتگردوطن عزیز کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرسکتے ہیں بشرطیکہ سیاسی و فوجی قیادت ایک نکتہ پر متحد ہوکر دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑپھینکنے کا عزم کرکے مطلوبہ نتائج کے حصول تک دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ جائیں ۔
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130768 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More