کراچی ایئرپورٹ سے ایف بی آئی ایجنٹ کی گرفتاری

رواں ہفتے کراچی ایئر پورٹ سے پستول کی گولیوں کی بیگ میں موجودگی کے باعث حراست میں لئے جانے والے امریکی شہری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق'' جیول'' مقامی پولیس کی ٹریننگ کیلئے پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس کے بیگ میں گولیاں غلطی سے رہ گئی تھیں۔ امریکی دفترخارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سفارتکار پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد امریکی شہری کی رہائی ممکن بنائی جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی 2011 میں ریمنڈ ڈیوس کے مقابلے میں کافی آسان ہوگی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس نے آرمز آرڈیننس کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم کو10 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ریمنڈڈیوس کے بعد ایف بی آئی ایجنٹ ''جیول '' ایئرپورٹ سے نائن ایم ایم کی گولیوں سمیت اتفاقیہ گرفتاری اور امریکہ کا اس کے ایف بی آئی ایجنٹ ہونے کے اعتراف کیساتھ اس کی رہائی کیلئے حرکت میں آنا عوام کو حکمرانوں سے اس سوال پر مجبور کررہا ہے کہ کہ حکمران قوم کو حقائق سے آگاہ کیوں نہیں کرتے کہ انہوں نے امریکہ سمیت کتنے اور کون کون سے ممالک سے کیا کیا معاہدات کن کن شرائط پر کئے ہیں اورکس کس ملک کے ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں بیٹھے ہماری آزادی و مختاری کیلئے خطرہ اورعوام کیلئے عدم تحفظ کے اسباب پیداکررہے ہیںجبکہ ہمارے خفیہ ادارے حکومتی پالیسیوں میںمقید ہونے کے سبب اپنے فرائض ادائیگی سے محروم ہیں یا نا اہلیت اب ان کی وجہ شناخت بنتی جارہی ہے ۔
 

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 147464 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More