بلوچستان میں فوج مخالف پوسٹرز کی تقسیم

اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او) کی جانب سے بلوچستان بھر میں فوج ' آئی ایس آئی ' ایم آئی 'رینجرز اور دیگر قومی سلامتی کے ضامن اداروں و سیکورٹی ایجنسیز کیخلاف نفرت انگیز مواد پرمبنی پوسٹرز تقسیم کئے گئے ہیں جن سے بلوچستان میںجاری نفرت کی آگ مزید پھیلنے اور پاکستان مخالف عسکریت پسندی کے جذبات میں اضافے کاخدشہ ہے۔ بلوچستان میں افواج پاکستان اور قومی سلامتی و تحفظ کے ضامن اداروں کیخلاف نفرت انگیزموادپرمبنی پوسٹرز کی تقسیم ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز اٹھانے والے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد ایک میڈیا گروپ کی جانب سے حامد میر پر حملے کاالزام خفیہ قومی دفاعی ایجنسی پر لگائے جانے اور حامد میر کی جانب سے بلوچوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر ریاستی اداروں کی جانب سے دھمکیوں اور جان کو لاحق خطرات کے بیان نے استحصال کا شکار بلوچوںکے اذہان میں پہلے پرورش کئے جانے والے پاکستان و فوج مخالف جذبات کو مزید صحتمند بنانے کے اسباب پیداکئے ہیں اور اب ان پوسٹرز کی تقسیم ان جذبات کو مزید شہہ دے سکتی ہے۔ اسلئے قومی اداروں کوترجیحی بنیادوں پر اس جانب توجہ دینی ہوگی کہ اس'' پرفیکٹ ٹائمنگ ''کا مقصدکیا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے جو'' امن'' اور'' آشا'' دونوں سے کھلواڑکرکے پاکستان کو سقوط بنگلہ دیش جیسے سانحہ سے دوچارکرنے کی بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کے ''مشن 2017 '' کی تکمیل میں معاون و ممدو کا کرداراداکررہا ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ماضی کی سیاسی قیادتوں کی نااہلی و مفادپرستی کے باعث ظلم' جبر ' ناانصافی اور استحصال کو فروغ حاصل ہوا اور چھوٹے صوبے وفاق سے متنفر ہوتے چلے گئے جن کے نتائج آج ہم عسکریت پسندی و دہشت گردی کی صورت بھگت رہے ہیں اسلئے شورش پسند عناصر کیخلاف کاروائی اور بلوچستان ' وانا و وزیرستان سمیت ہر خطے کے پاکستان مخالف گروپوں اور گروہوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کے ساتھ بلوچوںاور طالبان سمیت دیگر تمام مایوس و محروم افرادکو پھر سے قومی دھارے میں لانے کیلئے زیادتیوں ' استحصال اور حق تلفیوں کا موجب تمام عوامل کا خاتمہ اور ماضی کی زیادتیوں کے ازالے کے ساتھ استحصال اور نا انصافی کے اس نظام کو بھی ختم کرنا ہوگا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی و ناامیدی پیدا ہوتی ہے اور بغاوت کے جذبات کو جنم دیتی ہے جن سے پاکستان دشمن قوتیں بھرپور فائدہ اٹھاکر پاکستان کو نظریاتی و جغرافیائی نقصان پہنچانے کی سازشوں کا تانہ بانہ بنتی ہیں اسلئے غداروں کے ساتھ غداری کی وجوہات کا بھی خاتمہ ناگزیر ہے کیونکہ چند شورش پسند و عسکریت پسند عناصر کے علاوہ عام بلوچ پاکستان سے انتہائی محبت کرتا ہے اور زمین و مذہب سے محبت اجدادسے اس کے لہو میں شامل ہے!

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130926 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More