آخرت کی انشورنس کے لئے روزانہ پریمیم کی ادائیگی کی ہدایت

سورہ حشر؛۔59-18. O you who believe! Fear Allah and keep your duty to Him. And let every person look to what he has sent forth for the morrow, and fear Allah. Verily, Allah is All-Aware of what you do .
59-19. And be not like those who forgot Allah (i.e. became disobedient to Allah) and He caused them to forget their ownselves, (let them to forget to do righteous deeds). Those are the Fasiqun (rebellious, disobedient to Allah).

اگر ہمیں اس آخرت کی پریمیم کا احساس ہو جائے جو اﷲ تعالی ہمیں یاد دلا رہا ہے تو یقینا ہم روزانہ، ماہانہ، سالانہ پریمیم ادا کرتے رہیں گے۔ شوق سے، کہ یہ آخرت کے کام آئے گا۔

ذاتی تجربہ؛۔
میں نے1974 میں 24000 روپے کی انشورنس کروائی تھی، 25 سال کے عرصہ کے لئے۔ ہر سال میں صرف 1400 روپے پریمیم ادا کرتا تھا۔ 1999 میں جب عرصہ ختم ہوا تو انشورنس کمپنی نے مجھے Good nows لیٹر لکھا کہ آپ کی پالیسیMature ہو گئی ہے اور اب آپ کو 66000 روپے ادا کئے جائیں گے۔جس کا اکاؤنٹ ساتھ لگا تھا۔اب پریمیم کے علاوہ رقم ،مختلف اقسام کے بونس کی وجہ سے تھی۔

یہ پڑھتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ ہم کتنے زیادہ دنیا میں مشغول ہو جاتے ہیں کہ یہاں کی Security کا سوچتے رہتے ہیں۔جب کہ یہی بات آخرت پر بھی لاگو ہونی چاہیے۔ انشورنس تو آخرت کی بھی ہونی چاہیے۔ بات صرف یقین کی ہے کہ ہم جو اعمال کر رہے ہیں جو پیسہ اﷲ کی راہ میں خرچ کر رہے ہیں۔ وہ بونس کے ساتھ نہ صرف اس دنیا میں ہی واپس مل جاتا ہے بلکہ آخرت کے لئے بھی پریمیم کا کام دیتا ہے۔ اسی طرح جو وقت ہم اﷲ کی یاد میں خرچ کرتے ہیں۔ اس کا ذکر کرتے ہیں۔ وہ نیکیوں کی صورت میں پریمیم ہے۔ جوکہ نہ صرف جمع ہو گا بلکہ اس کا اجر زیادہ ہو کر ملے گا۔اس طر ح اﷲ کی راہ میں تکالیف اٹھانے سے جو اﷲ کی خوشنودی ہوتی ہے۔ وہ بونس کی شکل میں فوری ادا ہو جائے گا اور جمع ہو جائے گا ۔

4۔ اﷲ تعالی واقعی چھوٹے چھوٹے واقعات سے باتیں سمجھاتا رہتا ہے۔ ہدایت دیتا رہتا ہے۔ بات آنکھیں کھلی رکھنے، اس کی طرف مائل ہونے کی ہے۔وہ ہدایت کے راستے دکھاتا رہتا ہے۔ 17 فروری 1999؁ء

Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 37 Articles with 39333 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.