عدل ' انصاف ' مساوات ' پاکستان اور اسرائیل

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دنیا میں طاقت کی علامت مانے جانے والے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کو کرپشن کے مقدمے میں اسرائیلی عدالت نے 6برس قید کی سزا سنادی ہے ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایہود المرٹ پر جائیداد کے معاملے میں 2مواقع پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ اسلام ایک ایسا لافانی ' آفاقی اور فطری مذہب ہے جو زندگی گزارنے کی تمام معاشی ' معاشرتی ' سماجی ' اقتصادی اور سیاسی شعبہ جات پرمکمل رہبری و رہنمائی کی فراہمی کے ذریعے امن و اخوت اور تمدن و تہذیب کوجدت و ترقی کی راہ سے بھی روشناس کراتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام کی بنیاد عدل ' انصاف اور مساوات پر رکھی گئی یعنی تمام انسان برابر ہیں ' ہر چیز کو اس کے مروجہ مقام پر رکھا اور اس کی قدرتی صحت کے مطابق استعمال کیا جائے اور فریقین میں غیر جانبداری کے ساتھ اس طرح سے انصاف کیا جائے کہ حقدار کو حق اور خطاوار کو سزا ملے مگر افسوس کے اسلام کے نام پر قائم ہونے والی ریاست کے تمام ستون اور تمام قیادتوں نے اسلام کے انہی تینوں بنیادی اصولوں کو فراموش کردیا ہے جس کی وجہ سے معاشرہ جبر ' ظلم' نا انصافی ' طبقاتی تضاد 'اختیارات کے ناجائز استعمال اور حدودسے تجاوز کی جانب گامزن ہوکر بد امنی و دہشتگردی اوراداروں کے درمیان تصادم سے دوچار ہے اور قومی سلامتی داؤ پرلگی ہوئی ہے لیکن اسرائیل جیسے یہودی ملک میں سابق وزیراعظم کیخلاف کرپشن کے مقدمے کا قیام ''مساوات '' کا ثبوت ' غیر جانبدارانہ تحقیقات ''عدل'' کی علامت اور ایہوداولمرٹ کوجرم کے مطابق قرارواقعی سزا''انصاف'' کی عملداری اور ریاست میں آئین کی پاسداری کاثبوت ہے گوکہ اسرائیل میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل میں کسی سابق حکومتی اعلی عہدیدار کوقید کی سزاسنائی گئی ہے لیکن یہ فیصلہ ثابت کررہا ہے کہ اسرائیل عدل 'انصاف اور مساوات کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے جو ترقی و خوشحالی کانظام ہے اور ہمارا اس نظام سے اجتناب ہمیں موجودہ مسائل اور بحرانوں کاشکار کرنے کے ساتھ ہماری ترقی میں رکاوٹ اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے !

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 147251 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More