بھارتی اور پاکستانی قیادت میں فرق

روایت کے مطابق بھارت نے ایکبار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی اور پاکستان کی جوابی فائرنگ پر پسپائی اختیار کرکی ' پاکستان نے بھارتی حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈکرادیا جبکہ اللہ کے کرم سے اس بار بھارتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بھارتی محبت سے مغلوب اور بھارتی قوم کو پسندیدہ قوم قرار دینے کیلئے بیقرار بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے حکمرانوں کے اقتدارکے باوجود بھارت کے ازلی رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ' پاکستانی حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانا چاہ رہے ہیں تو بھارتی حکمران انہیں مسلسل نظرانداز کرکے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ بھارت کی نظرمیں پاکستانی حکمرانوں کی اہمیت اتنی بھی نہیں جتنی دیگر ممالک کے ان سرمایہ کاروں کی ہے جن کے سرمائے سے بھارت ترقی کی منازل طے کررہا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں کی بھارت میں سرمایہ کاری نہ تو بھارتی مفادات کے تحت کی گئی ہے نہ پاکستانی مفادات کے تابع ہے بلکہ اس سرمایہ کاری کا مقصد محض ذاتی سرمائے میںاضافہ اور بھارت کے ساتھ دوستانہ روابط کا قیام ہے تاکہ بھارت کو استعمال کرکے پاکستان میں اپنے اقتدارکوتحفظ تقویت دی جاسکے یہی وجہ ہے کہ 17مئی کو اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے بھارتی وزیراعظم نے 14مئی کو منعقدہ اپنی تقریب میں دنیا بھر کے سربراہان اور وزرائے اعظم کو تو مدعو کیا مگر پاکستانی وزیراعظم کانام مہمانوں کی فہرست سے نکال کر جاتے جاتے اس بات کااظہار کردیا کہ بھارتی سیاستدان اورعسکری قیادت پاکستان کے حوالے سے کس میلان و رجحان کی حامل ہے جبکہ امن کی آشا کے نام پر سجائے جانے والے شوز ' میوزک پروگراموں اور ڈراموں میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارتی فنکاروں اورعوام کا سلوک اس بات کو ثابت کررہا ہے کہ پاکستان و بھارت کے درمیان موجود سرحدیں صرف جغرائیائی اور نظریاتی ہی نہیں بلکہ روحانی و قلبی بھی ہیں اور ان سرحدوں کو عبورکرکے بھارت میں سرمایہ کاری یا امن کی آشا کے نام پر بھارت کی سفارتکاری کرنے والے پاکستانی احمقوں کی اس جنت میں رہتے ہیں جس میں رہنے والوں کی حب الوطنی ہمیشہ مشکوک رہتی ہے ۔

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130924 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More