مہنگائی کیخلاف کوئی لیڈر نہیں بولتا

مجھے یاد ہے کہ پاکستان کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے دوران شہید دوالفقار علی بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے اندر غربت کے خاتمہ کی بات کی غریبوں کے حقوق کی بات کی مہنگائی کیخلاف اعلان کیا تو پاکستان میں غریبوں محنت کشوں ،مزدور رکشہ والوں، ریڑھی والوں ،کھوکھا والوں پر طبقہ فکر کے ساتھ تعلق رکھنے والوں نے لبیک کہا اور پاکستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کا میاب ہوئی کامیابی کے بعد شہید بھٹو نے غریبوں کیلئے جن مراعات کا اعلان کیا تھا اس پر100فیصد پر عمل درآمد کیا پاکستان کے محنت کشوں مزدوروں کو بیرون ملک سعودی عرب اور دیگر ممالک میں محنت مزدوری کیلئے بھیجا جہاں پر پاکستانیوں نے دن رات محنت کرکے کروڑوں روپے زرمبادلہ کی شکل میں اپنے ملک میں بھیجا جسکی وجہ سے پاکستان کے اندر خوشحالی آئی اور غریبوں کو سکھ کا سانس ملا آج پاکستان کے اندر کوئی سیاست دان غریبوں کی بات نہیں کرتا کوئی لیڈر مہنگائی کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا جسکی وجہ سے دن بدن پاکستان کے اندر مہنگائی بڑھ رہی ہے غریبوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے ہر لیڈر اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہا ہے ملک کے اندر لاقانوعیت بڑھ چکی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے غریب دن بدن غریب تر ہو رہا ہے اور امیر دن بدن امیر تر ہو رہا ہے ملک کے اندرکوئی بیلنس نہیں جسکی لاٹھی اس کی بھینس ہے پاکستان کے اندر کچھ محب وطن لیڈر بھی موجود ہیں جن کے اندر درددل ہے مگر اب ان کو تما م مطالبات کو چھوڑ کر پاکستان کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنا پڑھے گی جو بھی لیڈر مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرے گا مستقبل اسی کا ہو گا اس وقت پاکستان اور آزاد کشمیرمیںCNGگیس حاصل کرنے کیلئے غریبوں اور محنت کشوں کو چار چار گھنٹے انتظار کے بعد گیس ملتی ہے اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا تمام قوم کو یکجا ہو کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف جہاد کرنا پڑے گا بھر ملک مضبوط بھی ہو گا اور لوگ سکھ کا سانس لیں گیاسلام آبادDچوک 11مئی کے جلسہ عام میں عمران خان نے مہنگائی کیخلاف کوئی بات نہ کرکے عوام کو مایوس کیا اسی طرح محترم طاہر القادری نے لاہور کے مقام ویڈیو خطاب میں ملک کے اندر جو اس وقت حالات پیدا ہو چکے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اس بارے میں محترم نے ایک الفاظ بھی نہیں کہا جس کی وجہ سے قوم اب اس مسیحا کی تلاش میں جو ملک کی مہنگائی کیخلاف، لوڈشیڈنگ کیخلاف جہاد کا اعلان کرے-

Sufi Allah Dita
About the Author: Sufi Allah Dita Read More Articles by Sufi Allah Dita: 2 Articles with 1381 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.