جیب کتروں کے کارناموں سے تو آپ واقف ہی ہیں اکثر آپ کا
واسطہ کسی نہ کسی صورت ایسے انسانوں سے پڑتا بھی رہتا ہوگا جو اس طرح کے
کارنامے سرانجام دیتے ہیں- لیکن اس وقت کیا کریں کہ جب جیب تراشی کے فن کا
مظاہرہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک بندر کرے-
جی ہاں ایکواڈور میں ایک دلچسپ معاملہ اس وقت پیش آیا جب پیٹے آکسفورڈ نامی
ایک فوٹوگوافر نے ایک بندر کو بازار میں لوگوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتے
دیکھا-
|
|
فوٹو گرافر کا کہنا ہے بندر کسی ایک جانب سے نمودار ہوا اور کسی کی پرواہ
کیے بغیر لوگوں کی جیبیں خالی کرنے میں مصروف ہوگیا اور صرف یہی نہیں بلکہ
بندر نے بجوں کی فٹبال چرا کر اس سے کھیلنا بھی شروع کردیا-
یہ بندر اپنی کاروائیوں کے دوران ایک کار پر بھی چڑھا اور کئی منٹ تک کار
کے شیشے میں عکس دیکھ کر محظوظ ہوتا رہا-
|
|
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ “ جب ہم یہاں کے قریبی جنگل میں تھے تو اس وقت ہم
ان بندروں کے بارے میں سنا تھا جو کہ بعض اوقات جنگل سے نکل کر قریبی قصبے
میں پہنچ جاتے ہیں“-
|