میں پاکستان میں نہیں رہتا

ڈاکٹر بیرونِ ملک جانے سے قبل ائیر پورٹ پر کھڑاچیونگم چباتے ہوئے ایک غیر ملکی سیاح سے سینہ تان کے کہہ رہا تھا ۔
’’ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں موروثی ، مہلک اور اچھوتی بیماریاں نہ ہونے کے برابر ہیں‘‘
’’ میں کیسے یقین کر لوں آپ کی بات کا ؟‘‘ گوری چمڑی نے سگار کاپیکٹ کھولتے ہوئے جواب دیا۔
’’یہ میراگہرا مشائدہ اورعمر بھر کی ریسرچ ہے میں ثابت کر وا سکتا ہوں‘‘ ڈاکٹر نے کہا۔
پھر دونوں ٹکٹ کاؤنٹر کی جانب بڑھے ۔
’’ آپ کے پاس ایک ماہ قبل حاصل کیا گیا یا ابھی کا پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہے؟ ‘‘
’’ نہیں ‘‘
’’ تو پھر آپ کِسی بھی بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے کیونکہ تمام ممالک کے باشندوں کو پولیوں سے بچانا ہے ‘‘
ڈاکٹر منہ لٹکا کر ٹکٹ کاؤنٹر سے پرے ہٹ گیا مگر اُس غیر ملکی سیاح کو ٹکٹ مِل گیا تھا۔
’’ کیا تم نے پاکستان آنے کیلئے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کیا تھا ؟‘‘ڈاکٹر نے گہرا سانس لیتے ہوئے پوچھا۔
’’ ڈئیر!میں پاکستان میں نہیں رہتا ‘‘غیر ملکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور ہاتھ ہلاتا ہوا چلتا بنا۔
Muhammad Ali Rana
About the Author: Muhammad Ali Rana Read More Articles by Muhammad Ali Rana: 6 Articles with 4365 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.