شیعہ سنی فساد کو ہوا دینے اور پاکستانی قوم کو لڑانے میں
پیش پیش انڈین اور مغربی ایجنٹ
درجنوں جعلی انسانی حقوق کی تنظیمیں، سیفما نامی میڈیا ہاوس اور چند دوسرے
نامور ہندو اور انڈیا نواز، انڈین اور مغربی ایجنٹ شیعہ سنی فساد کو ہوا
دینے اور پاکستانی قوم کو لڑانے میں پیش پیش ہیں۔
فرقہ ورانہ پر تشدد کاروائیوں میں روگ ایجنسیوں سی آئی اے اور "را" کے ملوث
ہونے کے اشارے
اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لیے آج پاکستان کو مسلمانوں کے آپسی
اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
جیو کی پاکستان دشمنی کے ساتھ ساتھ جیو کے حامی انڈین اور مغربی ایجنٹ جو
درجنوں جعلی انسانی حقوق کی تنظیمیں، سیفما نامی نقلی میڈیا ہاوس چلاتے ہیں
اور بولنے کی آزادی کے نام پر دھڑلے سے پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف
جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں کافی عرصہ سے شیعہ اور سنی فسادات کروانے اور
فریڈم آف سپیچ کے نام پر پر تشدد کاروائیوں کو ہوا دینے میں ملوث ہیں-
ہر فرقہ ورانہ پر تشدد کاروائی سے پہلے انڈین اور مغربی ایجنٹ درجنوں جعلی
انسانی حقوق کی تنظیمیں، سیفما نامی میڈیا ہاوس اور چند دوسرے نامور ہندو
اور انڈیا نواز شور مچاتے پیں اور تب امریکی ایجنسی سی آئی اے اور روگ
انڈین ایجنسی "را" ملوث ہوکر قتل کی واردات کرتی ہیں پھر وہی انڈین اور
مغربی ایجنٹ دوبارہ پاکستان کو بدنام کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
یہ بد تہذیب اندرونی دشمن برطانیہ، ناروے اور ڈنمارک سے مالی امداد لیتے
ہیں، اسرائیل میں تربیت حاصل کرتے ہیں اور پھر مغربی اور انڈین ایجنڈے کو
لے کر انسانی حقوق کی این جی اوز، سیفما نامی نقلی میڈیا ہاوس بولنے کی
آزادی کے نام پر مغربی اور انڈین ایجنڈے کو پھیلانا شروع کر دیتے ہیں- ان
میں کچھ غیر مذہب "ملحد"، لبرل فاشسٹ اور کچھ وہ گمراہ بھی شامل ہیں جن کو
پاکستانی قانون کے مطابق غیر مسلم قرار دے دیا گیا-
آج پاکستان میں تمام فقہ کے جید علماء کرام، مفتی صاحبان کو اسلام اور
مسلمانوں کی بھلائی کے لیے، مسلم امہ کے وسیع ترمفاد کے لیے، اسلام کے قلعہ
کی مظبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا- آج سب کو مل بیٹھ کر فیصلہ
کرنا ہو گا کہ اسلام کا نماز روزے، بھلائی، رواداری، اخوت اور مساوات کا
درس عام کرنا ہے یا الگ الگ بیٹھے دشمن کو ہر ایک پر حملے کرنے کا جواز
دینا ہے۔
عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا کہ جب سپین سے اسلام کے خاتمہ کی مغربی چالیں چلی
جا رہی تھیں تب وہاں مسلمان متحد ہونے کی بجائے اپنا اپنا اسلام بنا کر
بیٹھے تھے حالانکہ سب ایک خدا، ایک رسول، ایک کتاب پر ایمان رکھنے والے اور
ایک ہی کلمہ پڑھنے والے تھے۔
آج پاکستانی قوم کو اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی سب سے زیادہ ضرورت ہے- |