سورہ الانبیا
------------- آیہ # - ٩٤ تا ٩٦
اور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کر دیا پھر لوٹ آئیں یہاں تک کہ جب
کھولے جائینگے یاجوج و ماجوج اور وہ ہر بلندی سے ڈھلکتے ہونگے اور قریب آیا
سچا وعدہ تو جبھی آنکھیں پھٹ کر رہ جائینگی کافروں کی کہ ہائے ہماری خرابی
بیشک ہم اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم یاجوج و ماجوج کو کس طرح پہچان پائینگے کیا
یاجوج و ماجوج میڈیا پر آکر کوئی اعلان کرینگے کیا ہم کو ایس ایم ایس کر کے
مطلع کرینگے
سورہ الاعراف ٧ ----- آیہ # ١٧٩
اور بیشک ہم نے جہنم کے لیے پیدا کئے بہت جن اور آدمی وہ دل رکھتے ہیں
جنمیں سمجھ نہیں اور وہ آنکھیں جن سے دیکھتے نہیں اور وہ کان جن سے سنتے
نہیں وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکے ان سے بھی بڑھ کر گمراہ وہی غفلت میں پڑے
ہیں
سورہ یوسف ١٢ ------- آیہ # ١٠٥ تا ١٠٨
اور کتنی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں کہ اکثر لوگ ان پر گزرتے ہیں
اور ان سے بےخبر رہتے ہیں - اور ان میں اکثر وہ ہیں کہ الله پر یقین نہیں
لاتے مگر شرک کرتے ہوئے- کیا اس سے نڈر ہو بیٹھے کہ الله کہ عذاب انھیں آکر
گھیر لے یا قیامت ان پر اچانک آجاتے اور انھیں خبر نہ ہو - تم فرماؤ یہ
میری راہ ہے میں الله کی طرف بلاتا ہوں اور جو میرے قدموں پر چلیں دل کی
آنکھیں رکھتے ہیں اور الله کو پاکی ہے اور میں شریک کرنے والا نہیں -
سورہ یوسف --------------- آیہ - ١٠٣
اور اکثر آدمی تم کتنا ہی چاہو ایمان نہ لائینگے - |