بھارتی تامل فلموں کی ایک مقبول ترین اداکارہ کوئین
مونیکا نے حال ہی میں اسلام قبول کرلیا ہے- اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے
کہ میں دیگر لوگوں کی مانند اسلام کو انتہا پسندی کا مذہب مانتی تھی مگر 4
سال قبل جب میں نے اسلام کے مطالعے کیا تو مجھ پر انکشاف ہوا کہ اسلام تو
امن کا پیغام دیتا ہے-
مونیکا کا کہنا ہے کہ اسلامی اصولوں نے انہیں اس مذہب کو اختیار کرنے کی
جانب مائل کیا-
|
|
26 سالہ اداکارہ نے اپنا اسلامی نام ایم جی رحیما رکھا ہے٬ جبکہ نام میں
ایم کا حرف والد ماروٹی راج اور جی کا حرف والدہ گریسی کے نام سے لیا گیا
ہے-
تامل فلموں سے شہرت پانے والی اداکارہ کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے-
تاہم مونیکا کا کہنا ہے کہ وہ اب فلم نگری کو خیرباد کہہ دیں گی اور آئندہ
کسی فلم میں کام نہیں کریں گی-
|
|
70 سے زائد فلموں میں کام کرنے والی اس اداکارہ نے حجاب میں اپنی تصاویر
بھی میڈیا کو جاری کیں- |