ہم سوٹ کیس کو سفری سامان لے جانے کے لیے استعمال کرتے
ہیں لیکن ایک کسان نے اسی پر سفر کرنا شروع کردیا ہے- جی ہاں چین سے تعلق
رکھنے والے ایک کسان نے سوٹ کیس کو الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل کردیا ہے-
He Liang نے اس 15 پونڈ وزنی سوٹ کیس میں ایک چھوٹی بیٹری نصب کی ہے اور
بیٹری کو مکمل چارج کرنے پر 37 میل تک کا سفر کیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ
یہ الیکٹرک اسکوٹر دو افراد کا وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ الیکٹرک اسکوٹر جی پی ایس نیویگیشن اور چوری ہونے سے
بچانے والے الارم جیسی جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے-
اس ہونہار کسان نے 1999 میں ایک کار کا حفاظتی سسٹم بھی ڈیزائن کیا تھا جس
پر انہیں امریکی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-
تین پہیوں کے حامل اس الیکٹرک اسکوٹر کی حد رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
جبکہ اس میں بریک اور ریس سسٹم اور لائٹس بھی نصب ہیں-
|
|
اس اسکوٹر کی ایجاد میں مسٹر He کو دس سال کا عرصہ لگا باوجود اس کے کہ وہ
پیشے کے لحاظ سے ایک کسان اور انتہائی کم تعلیم یافتہ ہیں-
|
|