فرانس سے تعلق رکھنے والے چند طالب علموں نے ایک ایسی
گاڑی تیار کی ہے جو صرف ایک لیٹر ایندھن سے 2000 کلومیٹر تک کا سفر کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے-
|
|
'مائیکرو جول' نامی یہ گاڑی تیار کرنے والے نوجوان لا جولیوری کالج کے طالب
علم ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاڑی میں ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص لیٹ
کر سفر کرسکتا ہے۔
یہ منفرد گاڑی ایک گیلن پیٹرول میں 9400 کلومیٹر جبکہ ایک لیٹر پیٹرول میں
2072 میل تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے٬ اس گاڑی کا وزن صرف 35 کلو
گرام ہے اور اسے کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے۔
اس گاڑی کو چلانے والے ڈرائیور کا وزن کم از کم 50 کلو گرام ہونا ضروری ہے
جبکہ اس میں پیٹرول کے علاوہ ایتھانول کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
|
|
ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگر اس گاڑی سے دنیا کا سفر کیا جائے تو اس سفر
کی لاگت صرف 26 ڈالر ہوگی۔
اس پراجیکٹ میں شامل ایک طالب علم کے مطابق یہ گاڑی عام گاڑیوں میں استعمال
ہونے والے ایندھن ہی سے چلتی ہے اور اس میں 'کمبسشن انجن' نصب کیا گیا ہے۔ |