بوئنگ 727 کا رہائش پذیر شخص

امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ کے ایک سابقہ الیکٹریکل انجنئیر نے گزشتہ کئی سالوں سے ایک بہت بڑے ہوائی جہاز کو اپنے رہائش گاہ بنا رکھا ہے- اور ان کی رہائش گاہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ بھی ہے-

64 سالہ بروس کیمبل 1999 سے اس وقت سے اس جہاز میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جب انہوں نے یہ بوئنگ 727 طیارہ حاصل کر کے اپنی 10 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ذاتی زمین پر لا کھڑا کیا تھا- یہ زمین پیسیفک شمال مغربی شہر میں واقع ہے اور بروس ہر سال کے چھ ماہ لازمی اس جہاز میں گزارتے ہیں-
 

image


بروس نے یہ زمین اپنی نوجوانی میں تقریباً 23000 ڈالر میں خریدی تھی اور اس وقت ان کا منصوبہ تھا کہ وہ یہاں ایک وین میں اپنا گھر بنائیں گے لیکن بعد انہیں وین کی جگہ جہاز زیادہ بہتر محسوس ہوا-

بروس نے بوئنگ 727 اس وقت خریدا جب انہوں نے میسیپیسی ہئیر ڈریسر کے بارے میں سنا جو کہ گھر کو جہاز میں تبدیل کرنے کا کارنامہ انجام دے چکا تھا-

گزشتہ 15 سالوں کے دوران بروس اس طیارے کو ایک غیر معمولی گھر میں تبدیل کرنے کے لیے کم سے کم 2 لاکھ 18 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کر چکے ہیں- جہاز میں خاص طور پر سونے کے لیے بنائے جانے والی جگہ کے علاوہ ایک کچن بھی جو کہ مائیکرو ویو اوون اور ٹوسٹر جیسی سہولیات سے آراستہ ہے-
 

image

بروس نے جہاز کی تمام اصل خصوصیات بحال کیں٬ کاک پٹ سے لے کر فلائٹ اسٹئیر تک ہر چیز کو قابلِ استعمال بنایا اور کچھ ایل ای ڈی لائٹس اور چند سیٹوں کو بھی درست کیا-

سال کے چھ مہینے بروس اس جہاز میں گزارتے ہیں اور اس صوفے نما میٹرس پر سوتے ہیں جو کاک پٹ کے دروازے سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر بنایا گیا ہے-
 

image

بروس جہاز کے بطور رہائش گاہ منتخب کرنے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ “ میرے نزدیک لکڑی سے عمارت تعمیر کیا جانا خطرناک ہوتا ہے- اسے دیمک لگ سکتی ہے٬ یہ سکڑ سکتی ہے اور اس میں آگ بھی لگ سکتی ہے- ان تمام واقعات میں سے کوئی بھی واقعہ سب سے پہلے وقوع پذیر ہوسکتا ہے- جبکہ یہ نسبتاً کمزور میٹیریل ہے لیکن اسے انتہائی آسان ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے-“

“ جہاز کا اسٹرکچر آگ کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انتہائی اعلیٰ سیکورٹی فراہم کرتا ہے“-

“ یہ تعمیرات کے لیے ایک بہترین اسٹرکچر کا درجہ رکھتے ہیں اور میرے نزدیک یہ صحیح عمل نہیں ہے کہ انہیں ناقابل استعمال ہونے کی صورت میں اسکریپ میں تبدیل کردیا جاتا ہے“-
 

image

“ میں اس پروجیکٹ پر مسلسل کام جاری رکھے ہوئے ہوں اور یہ میرا ذاتی مقصد ہے- میں اپنی اس چھوٹی سی کاوش کے ذریعے انسانی رویے میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں-“

بروس دنیا کے ان چند افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹیکساس سے نیدر لینڈ کے درمیان ریٹائرڈ طیاروں کو گھر میں تبدیل کر رکھا ہے یا پھر کسی اور تخلیقی پروجیکٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں-لیکن طیاروں کو ری سائیکل کرنے والی ایسوسی ایشن وہ اعداد و شمار فراہم کرنے سے قاصر ہے جن سے پتہ لگایا جاسکے کہ آیا کتنے افراد ریٹائرڈ طیاروں کو اس طریقے سے استعمال کر رہے ہیں-

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگلے تین سالوں میں 1200 سے 1800 طیارے ناقابلِ استعمال ہوجائیں گے اور اگلی دو دہائیوں تک ہر سال 500 سے 600 طیارے اسی طرح ریٹائرڈ طیاروں میں شامل ہوجائیں گے-
 

image

بروس نے جہاز میں جوتوں کی متعدد جوڑیاں بھی رکھی ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ اس جہاز کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاح اپنے گندے جوتے اتار کر جہاز موجود صاف جوتوں کا استعمال کریں جس سے جہاز گندگی سے محفوظ رہے -

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بروس یہ سب سے کچھ دوبارہ کرنے کو بھی تیار ہیں جس کے لیے وہ جاپان میں بوئنگ 747 خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس جہاز میں بھی وہ سال کے چھ ماہ گزاریں گے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An Oregon man who turned a Boeing 727 into his home has now set his sights on an even bigger model in the hopes of building a second home in Japan out of a retired 747.Bruce Campbell made the 727 his home in the suburbs of Portland and spends six months of the year there.