حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے سرکارِ دوعالم ﷺسے عرض کی کہ اُمِّ سعد(یعنی میری ماں )کا انتقال
ہوگیا ہے ان کے لئے کون سا صدقہ افضل ہے ؟
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا پانی (بہترین صدقہ ہے تو حضورﷺکے کہنے کے مطابق)
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کنواں کھدوایا (اور اُسے اپنی ماں کی طرف
سے منسوب کرتے ہوئے) کہا یہ کنواں سعد کی ماں کے لئے ہے (یعنی اس ثواب ان
کو پہنچے)۔
(سننِ ابی داؤد ، کتاب الزکاۃ، باب فی فضل سقی الماء، الحدیث ۱۶۸۱،ج۲،
ص۱۸۰)
|