ٹیکنالوجی کی دنیا کے مختلف کارنامے تو اکثر آپ کی نظر سے
گزرتے رہتے ہوں گے٬ لیکن ایک حیرت انگیز کمال ترکی نے بھی اب کر دکھایا ہے-
ترکی میں گدھے ہر وقت ٹیکنالوجی کی دنیا سے رابطے میں رہنے کا ذریعہ بن گئے
ہیں-
درحقیقت یہ سولر پاور ڈنکیز (گدھے) ہیں جن کی مدد سے ترکی کے عام کاشتکار
اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کو چارج کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔
|
|
کاشتکاروں کی اس تخلیقی سوچ نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے-
کاشتکاروں نے اپنے گدھوں پر شمسی پینلز نصب کر رکھے ہیں اور وہ انہیں طویل
فاصلے کے کسی سفر کے دوران اپنے موبائل فون یا لیپ ٹاپ وغیرہ کو چارج کرنے
کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
ہر گدھا 5 سے 7 کلو واٹ بجلی کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے اور یہی سبب ہے کہ
کاشتکار اپنے کام کاج کے دوران بھی انٹرنیٹ پر آن لائن رہتے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں کام کے دوران ماضی میں انہیں پوری پوری
رات تنہا ستاروں کو گھورتے ہوئے گزارنا پڑتی تھی لیکن اب وہ ان گدھوں کے
ذریعے ہر وقت آن لائن رہ کر تفریح کرسکتے ہیں۔
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ گدھوں کو سن بلاکر کی مدد سے سورج کی روشنی سے بچایا
جائے اور صرف سولر پینلز کو روشنی کی زد میں رکھا جائے تو اس سے بجلی کی
پیداوار دوگنا تک بڑھ سکتی ہے۔ |