کے الیکٹرک نے بریک ڈاؤن کو مشغلہ بنالیا ہے...؟؟؟

کے الیکٹرک کی نااہلی اورکراچی سمیت سندھ میں بجلی کا تیسرابڑابریک ڈاؤن.....؟

جمعتہ الوداع کی صبح سواچھ بجے سے افطاری کے بعد تک روشنیوں کا شہرکراچی ایک بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی سے محروم رہاایسا کراچی میں پانچ سال کے عرصے میں تیسری مرتبہ ہواہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہراور علاقے بجلی کے کسی بڑے اور اذیت ناک بریک ڈاؤن سے گزرے ہیں اِس مرتبہ بھی کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے سرتان کر اور سینہ پھولاکر اپنے معصوم و مظلوم صارفین کو اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے خاطر اپنا وہی پرانا راگ گایاہے کہ آپ کی خدمت میں دن رات ایک کردینے اور آپ کے شہرِ کراچی کوروشن رکھنے والے ادارے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈٹرانسمیشن سسٹم سے ملنے والی 650میگاواٹ بجلی فنی خرابی کے باعث منقطع ہوگئی جس کے باعث کراچی میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیااور یوں کے الیکٹرک فوری طور پر اپنے پیداواری یونٹس کو بحال نہ کرسکاجس کی وجہ تمام شہرجمعے کی صبح سے شام تک بریک ڈاؤن کا شکاررہا،جبکہ اِس مرتبہ یہ ہواکہ ماہِ رمضان کے سب سے مبارک اور بابرکت والے روزیعنی کہ جمعتہ الوداع اور شبِ قدروالی رات کے موقع پر کے الیکٹرک کی وجہ سے شہر کراچی کوپانی کی سپلائی بندرہی ،اِس دوران روزے داروں اور مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے جہاں پریشانی کا سامنارہاتو وہیں شہریوں نے کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے شہر میں پانچ سال کے عرصے میں تیسری مرتبہ ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن کو کے الیکٹرک کا اپنے صارفین کے ساتھ ایک ہولناک مشغلہ قراردیاہے تووہیںصارفین نے یہ بھی کہاہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اِنہیں پاگل سمجھ کربجلی چوری کی مدمیں زائد بلنگ کی وصولی سے بھی بازنہیں آئے گی اور اِسے بھی صارفین ِبجلی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کا ظلم قراردے کر کے الیکٹرک کی انتظامیہ پر شدیدغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عیدکے موقع پر شہرمیں بڑابریک ڈاؤن ہونے سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر رہیں اوراِس طرح کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ایک دن میں اربوں کا نقصان ہوا،اِس موقع پر شہرِ کراچی کے صارفین ِ بجلی کا یہ بھی کہناتھاکہ اگرچہ 2010میں بھی جب اِسی قسم کا طویل بریک ڈاؤن ہواتھاتب بھی نیپرانے سابقہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ کو متنبہ کرنے کے لئے 5لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے اِسے آئندہ ایسانہ ہونے اور اِس کی کارکردگی کو درست کرنے اوراپنی پیداواری صلاحیت کو بہتربنانے کابھی پابند کیا تھا مگراُس وقت کی کے ای ایس سی اور موجودہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے پھر بھی کچھ نہ کیا اور نیپرا کے احکامات ہوامیں اُرادیئے آج یہ کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی ڈہٹ پن کا ہی نتیجہ ہے کہ گزشتہ دِنوں شہرِ کراچی ایک مرتبہ پھر بڑے بریک ڈاو ¿ن سے چارہوگیااور کراچی سمیت سندھ کے دوسرے شہر جن میں حیدرآباد،،بدین، ٹھٹھ، عمرکوٹ، دادواور اِسی طرح سندھ کے متعدداضلاع بھی شامل ہیں صبح سے شام تک بجلی سے محروم رہے،کیااِس کی ازالہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کرے گی یا پھر سینہ پھولاکراور گردن تان کااپنی یہ تاویل پیش کردے گی کہ جو ہواسوہواآئندہ کو شش کریں گے کہ ایسانہ ہومگرپھر ایساکچھ ہوگیاتو کے الیکٹرک کی انتظامیہ اپنی کارکردگی کو بہتربنانے کے بجائے پھریہی کرے گی جو یہ ابھی کررہی ہے۔

اگرچہ اِن دنوں نوازحکومت مُلک سے بجلی بحران کو جڑسے ختم کرنے کے لئے جہاں بہت سے تجربات کررہی ہے تو وہیںیہ اِس عمل پربھی کاربنددکھائی دیتی ہے کہ مُلک سے بجلی بحران کو جلدختم کرنے اور مُلک کو ترقی وخوشحالی اور مُلک کے ہر گھرکو روشن رکھنے کے خاطر جس قدرجلدممکن ہوسکے مُلک کے بجلی کے تمام قومی اداروں کی نج کاری کردی جائے تو اِس عمل سے بہت جلد مُلک کو بجلی بحران سے نجات دلائی جاسکتی ہے اور مُلک کو پلک جھپکتے ہی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال کر مُلک کے شہرشہراور گاؤں گاؤں کے ہر گھر کو روشن رکھاجاسکتاہے ۔

بہرحال ..!اِس ضمن میں عرض یہ کرناہے کہ حکومت کو کے الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی موجودہ کارکردگی کو مدِ نظررکھتے ہوئے واپڈااور لیسکو سمیت دیگر اداروں کی نج کاری سے متعلق سوچناچاہئے کہ آج اگر مُلک کے دوسرے صُوبوں میںقائم بجلی سپلائی کرنے والے قومی ادارے بھی کے الیکٹرک کی طرح نجی تحویل میں چلے گئے تو پھر کیا اِن اداروں کی نجی انتظامیہ مُلک میں پیداواری صلاحیت رکھنے والی صنعتوں ، کارخانوں اور گھریلوصارفین کو باقاعدگی سے بجلی کی سپلائی جاری رکھ سکے گی...؟ یا کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی طرح اپنی پیداواری صلاحیت اور ایک یونٹ بھی بجلی پیدانہ کرکے طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودبھی اپنے صارفین کو ڈرادھمکاکر زائد بلنگ کی وصولی کا عمل جاری رکھ کر صرف پیسہ ہی کماتی رہے گی...؟اور مُلک کا جیساتیساچلتاہوانظام بھی بیٹھادی گی۔

اَب کوئی یہ بات مانے یا نہ مانے مگر کراچی والوں کو سابقہ کے ای ایس سی اور موجودہ کے الیکٹرک سپلائی والوں کا شکرگزار ہوناچاہئے کہ اِس ادارے نے اِنہیں عذابِ قبرکے ابتدائی مراحل کے پہلے اور سب سے زیادہ خوفناک عذاب یعنی کہ عذابِ قبرکے اندھیروں کا توعادی بنادیاہے گزشتہ کئی سالوں سے عرس البلاداور روشنیوں کا شہرکہلانے والے شہرکراچی میں جس حساب سے اعلانیہ و غیراعلانیہ اور کثرت کے ساتھ فنی خرابی کی صورت میں جنتی بھی طویل مدتی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے یقینی طور پر اِس دوران جہاں اہلیان کراچی ذہنی و جسمانی اذیتیں جھیل رہے ہوتے ہیں تووہیںیہ گرمی اور قبرکے اندھیرے سے بھی زیادہ اندھیرا برداشت کرنے کے اچھی طرح سے عادی ہوچکے ہیں،اَب کوئی اہلیانِ کراچی کو شاید قبرکی گرمی اور اِس کے خُوفناک اندھیروںسے تو نہ ڈراسکے گا ،یہ کام بھی کے الیکٹرک والوں نے اپنے صارفین کی زندگی میں کرکے اپنا فریضہ اداکردیاہے اور اِس کے ساتھ ہی یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ جب تک یہ ادارہ نجی تحویل میںرہ کر جیساتیسااپناکام کرتارہے گایہ اپنی موجودہ کارکردگی سے مزیدبدترخدمات اپنے صارفین کے لئے آئندہ بھی انجام دیتارہے گا اور اپنی یہی کو شش جاری رکھے گاکہ اپنے صارفین کو دنیامیں ہی قبرکے اندھیروں اور دوسرے دردناک عذابوں کاعادی بنادے۔

ویسے تو آج اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامناتو میرے مُلک کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی ہے مگرمُلک کے جس صوبے اور اِس کے جس شہر میں میراقیام ہے اِسے اِس شہرکی بدقسمتی کہہ لیں کہ جب سے اِس شہر کو روشن رکھنے والے ادارے کی نج کاری ہوئی ہے ،اور اِس ادارے پر نااہل اور کچھ نہ کرکے بھی پیشہ کماؤ انتظامیہ کاقبضہ ہواہے تب ہی سے شہرِکراچی کو اندھیروں میں ڈبونے کا عمل دن بدن شروع کردیاگیاہے،اور آج تو نوبت یہ ہوگئی ہے کہ روشنیوں کا شہرکہلانے والا ” میراشہرِ کراچی“ زیادہ تر اندھیروں ہی میں ڈوبارہتاہے، یہ بھی اِدارے کے الیکٹرک کا ہی بے مثال خدمت اور کمال ہے کہ اِس نے روشنیوں کے شہرکراچی سے یہ اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

آج جن صاحب ثروت کے پاس دولت ہے اُن کے نزدیک کے الیکٹرک کے پیداکردہ اندھیروں کا بھی توڑ ہے اُنہوں نے اپنے گھروں ، بنگلوں اور اداروں کو روشن رکھنے کے لئے بڑے چھوٹے جنریٹرزاور یوپی ایس خریدلئے ہیں اور مجھ جیسے جن قلیل ماہوارآمدنی کمانے والے غریبوں اور ڈیلی اجرت والوں کے پاس یہ سہولیات میسر نہیں ہوتیں ہیں وہ ہی کماحقہ کے الیکٹرک کے اندھیروں اور موسمِ گرماکی آگ اُگلتی گرمی کا عذاب بھی برداشت کرتے ہیں،اور جب بات اِن کی برادشت کی حد سے تجاوزکرجاتی ہے تو پھر وہ اِدھراُدھر پھر کر دیکھتے ہیں کہ دوریا نزدیک کے کے الیکٹرک کے جن پولز میں بجلی موجودہوتی ہے تو یہی گرمی کے ستائے بیچارے غریب لوگ ” کے پی ایس“ یعنی کہ حرفِ عام میں گنڈے کی سُہولت حاصل کرلیتے ہیں ،اِس طرح یہ اپنی پریشانی کا توڑ تونکال لیتے ہیں مگر کے الیکٹرک اور باقاعدگی سے بجلی کے بلز اداکرنے والے صارفین کے لئے بھی مشکلات پیداکردیتے ہیں،بسااوقات ” کے پی ایس “ کی سُہولت کے حصول کی کوششوں کے دوران کے الیکٹرک کے سلور کے لگے کمزورتاروں پر لوڈ بڑھ جاتاہے اور وہ یکدم سے بریک ہوجاتے ہیں اِس طرح جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی جاری رہتی ہے وہ بھی اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں،اور اِس پر بھی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی چاندی ہوجاتی ہے،وہ اپنے صارفین کو بجلی نہ دے کر بھی بجلی چوری کا زائد بل بھیج دیتی ہے جِسے دیکھ کر صارف کو یہ گمان ہونے لگتاہے کہ یہ کے الیکٹرک کا ماہواربل ہے کہ بل کی صورت میں کے الیکٹرک کی بھتہ پرچی ہے ۔

شہرکراچی کو بارباربڑے بریک ڈاؤن سے دوچارکرکے مُلکی معیشت کا ایک روزمیں اربوں کا نقصان کرنے اور مجموعی طور پر روزانہ اعلانیہ و غیراعلانیہ اور آئے روزکثرت سے فنی خرابی وتار ٹوٹنے اور وولٹیج کی کمی بیشی کی وجہ ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ سے دوچارکرنے والے ادارے کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر اِس ادارے کی کارکردگی کو بہتربنائے تاکہ شہرکراچی میں بجلی کی سپلائی کا نظام بہترہو تووہیں بجلی کی چوری اورصارفین سے بلنگ کی وصولی کا سلسلہ بھی حوصلہ افزاحدتک ٹھیک ہوسکے گاجس سے یقینی طور پرکے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگاتووہیں شہرکراچی اپنے اُوپر چھائے اندھیروں سے بھی نجات حاصل کرکے ، کے الیکٹرک کی نااہلی انتظامیہ کی وجہ سے اپناکھویاہواروشینیوں کا شہرکہلانے والامقام بھی پھر سے حاصل کرلے گا۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971600 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.