ام المومنین حضرت سیدتنا سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا

ولادتِ باسعادت:
ولادت باسعادت زمعہ بن قیس بن عمرو کے ہاں ہوئی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قریش کے نامور قبیلہ عامر بن لوی سےتھیں۔

اسمِ مبارک:
سودہ

کنیت:
امّ الاسود

شجرہ نسب:
سودہ بنت زمعہ بن قیس بن عبدشمس بن عبدود، قرشیہ عامر یہ ہیں، ان کا نسب افضل الانبیاء والمرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے نسب شریف سے لوی میں مل جاتا ہے۔

قبولِ اسلام:
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ابتدا ہی میں مکہ مکرمہ میں ایمان لائیں ان کے شوہر حضرت سکران بن عمروبن عبدالشمس بھی ان کے ساتھ اسلام لائے۔

نکاح مع سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:
بعض روایتوں کے مطابق حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے وصال کے بعد حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے نکاح میں آئیں اور بعض کے مطابق حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا نکاح ثانی ہوا۔

مرویات:
حضرتِ سیِّدَتُنا سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے پانچ حدیثیں مروی ہیں ایک بخاری اور باقی چار سنن اربعہ میں مروی ہیں۔

حیا ہو تو ایسی۔۔۔:
منقول ہے کہ ام المؤمنین حضرتِ سیدتنا سودہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرض حج ادا کر چکی تھیں۔ جب آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے دوبارہ نفلی حج وعمرہ کے لئے عرض کی گئی تو فرمایا کہ: میں فرض حج کر چکی ہوں۔ میرے رب عزوجل نے مجھے گھر میں رہنے کا حکم فرمایا ہے۔ خدا کی قسم! اب میرے بجائے میرا جنازہ ہی گھر سے نکلے گا۔راوی فرماتے ہیں،خدا کی قسم!اس کے بعد زندَگی کے آخر ی سانس تک آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہاگھر سے باہر نہیں نکلیں۔(تفسیر درمنثور، ج ۶ ،ص ۵۹۹)

تاریخ وفات ومدفن:
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال ۹ شوال المکرم ۵۴ھ میں حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور مبارک میں ہوا۔ بموجب روایت دیگر دور خلافت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ہوا۔
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 182423 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More