پودینہ قدرت کا انمول تحفہ ہے
(Abdul Rehman, Doha Qatar)
پودینہ قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے،
جس سے سینے کی جکڑن، حلق کی بیماریاں، پھیپھڑے کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا
ہے۔ عام طور پر پودینہ کو گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن
یہ مزیدار چٹنی جہاں ذائقہ اور خوشبو رکھتی ہے وہاں اس کے فائدے بھی بے
شمار ہیں۔ پودینے کی خوشبو غدودوں کو متحرک کرتی ہے جس سے بھوک لگتی ہے ،
کھانا اچھی طرح سے ہضم ہوتا ہے۔ پودینہ کے استعمال سے سر درداور متلی کا
خاتمہ ہوتا ہے۔ پودینہ عمل تنفس سے متعلق بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق پودینہ انسانی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ پودینہ کی
پتیوں کا پانی جلد کے لئے بہترین کلینر ہے ، اس کے علاوہ تمام جلدی امراض
میں بہت مفید ہے ،جیسے خارش، کیل مہاسے اور گرمی دانے وغیرہ ، اس کے علاوہ
اگر جلد پر کوئی زہریلا کیڑا کاٹنے کی وجہ سے انفیکشن ہو گیا ہو تو اس میں
بھی فائدہ مند ہے کیوں کہ قدرتی طور پر پودینے میں خطر نا ک بیکٹیریا کو
ختم کرنے کی قوت ہوتی ہے۔ پودینے کا استعمال دن بھر کی تھکن کو ختم کرتا ہے۔
بدہضمی اور گیس کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے۔ پودینہ میں یہ خاصیت بھی
ہے کہ خون میں مضر مادوں کو پسینہ کے ذریعے خارج کرتا ہے اس لئے یرقان جیسے
موذی مرض میں اس کا استعمال بہت فائدہ دیتاہے۔ پودینہ میں وٹامن ای کا بہت
بڑا خزانہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ خون کی شریانوں کو فعال کرتا ہے۔پودینہ
کی بڑی خوبی الرجی سے بچاؤ کی ہے۔ ایک شدید قسم کی الرجی جس سے جسم پر
خارش ہوتی ہے اور سرخ نشان پڑ جاتے ہیں۔ اس میں پودینہ بہت فائدہ مندہے۔
پودینے کے پتوں کی چائے بنا کر قہوہ کی طرح پی جائے ، اگر الرجی زیادہ ہو
تو گلاب کے عرق میں پودینہ کے پتے ڈال کر ابالے جائیں اور صبح شام پیا جائے
تو بہت جلد فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پودینہ کو بلغمی کھانسی، نزلہ زکام میں
بھی قہوہ کی طرح پیا جائے تو جلد آرام محسوس ہوگا ۔اس کے علاوہ معدہ کے
امراض کے لئے یہ علاج اکثیر ہے۔ پودینہ کو اچھی طرح دھو لیا جائے پھر
چھاؤں میں سکھا لیں جب سوکھ جائیں تو ہاتھ سے مسل کر پاوڈر کی طرح بن جائے
تو ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں۔ جب کھانا کھائیں تو اس پر چھڑک لیں تو گیس
،بد ہضمی ،جلن اورمعدہ کے زخم میں فائدہ ہوگا - پودینہ کے اتنے فائدے ہیں
کہ حساب نہیں۔ اس کو سفر پر بھی ساتھ رکھیں تو اچھا ہے،راستے میں سفر کے
دوران قے،متلی یا پیٹ کی بیماری ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ دے گا۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.