مطالعے کی میز سے

ایم آر سجاد

شہرت بخار ی کے نام سے شہرت پانے والے شاعر سید محمد انور بخاری ابتدائے شاعری نرگس بخاری ہواکرتے تھے ۔ ان کا یہ نسوانی لقب احسن دانش مرحوم نے بدلواکر شہرت بخاری کیاتھا۔جس زمانے میں شہرت بخاری لاہورمیں موہنی روڈ پر رہاکرتے تھے ،انہی دنوں کا ذکر ہے کہ ایک حبیب جالب مرحوم ان سے ملنے گئے اور پوری سڑک پر شہرت بخاری کا مکان پوچھتے رہے۔درجنوں افرادحتیٰ کہ اس سڑک کے رہائشی بھی ملے مگر کوئی شہرت بخاری کے مکان کے بارے میں بہ بتاسکا۔حبیب جالب مرحوم مایوس ہوکر واپس آنے لگے کہ کسی ادبی ذوق رکھنے والے شخص نے شہرت بخاری کے بیٹے علی بخاری کے نام کی تختی والے مکان کا بتاہی دیا۔اس وقت حبیب جالب مرحوم نے وہ تاریخی فقرہ کہا جو آج بھی ادبی حلقوں میں سناجاتاہے’’برابر والے جانتے نہیں اور تخلص رکھاہواہے شہرت۔‘‘

٭٭٭
علامہ اقبال نے ایک مرتبہ حکیم اجمل خان کے پاس یہ بطور مہمان قیام فرمایا۔آدھی رات کے بعد اچانک علامہ مرحوم کی داڑھ میں شدید دردہوا۔انہوں نے ملازم کو جگایا اور حکیم صاحب کے پاس بھیجا۔حکیم صاحب نے مکان کے اندراپنے کمرے میں آرام فرمارہے تھے ۔انہوں نے ملازم کے ہاتھ ایک دوا بھجوائی اور فرمایاکہ جس داڑھ میں دردہویہ دوا س پر رکھ کر اوپر والی داڑھ سے اسے دبالیں علامہ نے یہی کیا اور ان کا درد ایک دم ختم ہوگیا۔علامہ مرحوم نے حکیم صاحب سے اس دوا کے بارے میں دریافت کیاکہ وہ کونسی دواہے تو حکیم صاحب نے مذاقاًان سے فرمایا کہ یہ راز میں اتنی جلدی کیسے ظاہر کرسکتاہوں ؟پھر مسکراتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک ادرک تھی اور اس پر پساہوانمک لگاتھا۔
٭٭٭

شین شنگ چین کا طاقتور بادشاہ تھا لیکن اب بستر پر پڑاتھا معالج خاص نے اس کیلئے ابلا ہواپانی تجویز کیا ۔ پانی ابالاجارہاتھا کہ اس میں اتفاق سے قریب کے پودے کے چند پتے گر گئے ۔پتے گرنے سے پانی کی رنگت تبدیل ہوگئی بادشاہ نے جب پانی پیاتو حیرت انگیز طور پر اس کی بیماری ختم ہوتی چلی گئی بعدمیں تحقیق کرنے پر وہ پودا چائے کا معلوم ہوا، کہاجاتاہے اس وقت سے چائے پینے پلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ہندوستان میں انگریزوں کی آمد سے پہلے چائے صرف بطور دوا استعمال ہوتی تھی تاہم ایسٹ انڈیا کمپنی نے اسے برصغیر میں بطور مشروب متعارف کرایا،چائے کی عوامی سطح پر مقبولیت میں ایک انگریز تاجر تھامس لپٹن کا بہت بڑاہاتھ ہے۔وہ1880ء تک عام دکاندار تھالیکن اس نے تجارت شروع کی تو عالمی شہرت پائی آج بھی لپٹن کمپنی کا شمار چائے کی بڑے کمپنیوں میں ہوتاہے۔
٭٭٭

پابندی وقت
جارج واشنگٹن کے سیکرٹری نے ایک دفعہ دفتر دیر سے پہنچنے کاعذر یہ پیش کیا کہ اس کی گھڑی پیچھے رہ گئی تھی۔یہ سن کر جارج واشنگٹن کا خون کھول اٹھا،اپنے سیکرٹری سے کہا’’یاتو تم اپنی گھڑی بدل لو ورنہ مجھے اپنا سیکرٹری بدلنا پڑے گا۔‘‘
٭٭٭

Aneeqa Zafar
About the Author: Aneeqa Zafar Read More Articles by Aneeqa Zafar: 2 Articles with 1486 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.