آج کل الباما کا رہائشی ایک خاندان سب سے بڑا مگرمچھ
پکڑنے کے بعد اپنی کامیابی کا جشن منا رہا ہے- ریاست الباما میں شکار کیا
جانے والا یہ مگرمچھ اب تک کا اس مقام سے پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ
ہے-
اس مگرمچھ کی لمبائی 15 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 1,011 پونڈ ہے- اس مگرمچھ کا
پیٹ تقریباً 70.5 انچ٬ دم 46 انچ جبکہ اس کا منہ 16 انچ کا ہے-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مگرمچھ کو پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان نے پکڑا
ہے-
5 افراد پر مشتمل اس شکاری خاندان میں جان اسٹوکس٬ جان کی بیوی مینڈی٬ 16
سالہ سوانا اور 14 سالہ پارکر کے علاوہ کیون جانکس جو ان کے رشتے دار ہیں٬
شامل ہیں-
اس شکاری خاندان کو مگرمچھ پکڑنے میں 10 گھنٹے کا وقت لگا اور انہوں نے
اپنے شکار کا آغاز جمعے کی رات کو کیا اور ہفتے کی صبح میں ان کو کامیابی
حاصل ہوئی-
|
|
مینڈی کا کہنا ہے کہ “ ہم سب ہر قسم کے جذبات سے بھرپور تھے- پہلے مگرمچھ
سے جنگ ہوئی٬ اس کے بعد ہم اسے مارنے میں کامیاب ہوگئے اور آخرکار ہم اسے
واپس کنارے پر لے آئے“-
“ وہ انتہائی پرسکون انداز میں سطح پر آیا٬ تب ہی میں نے ونچ (winch) کا
ٹریگر کھینچا جس کے بعد مگرمچھ نے پانی اچھلنا شروع کردیا اور اس کے نتیجے
میں بڑے پیمانے پر پانی اچھل کر ہم سب پر آیا“-
مگرمچھ کو خشکی پر لانے کے بعد اس خاندان کو محسوس ہوا کہ یہ ایک بہت بڑا
مگرمچھ ہے- اور اس مگرمچھ نے وننچ سسٹم بھی تباہ کردیا ہے- عام طور پر یہ
آلہ یا ہتھیار الباما کے جنگلی حیات اور فشریز کے ماہر حیاتیات استعمال
کرتے ہیں-
|
|
الباما ایک ایسی ریاست ہے جہاں مگرمچھ کا شکار قانونی طور پر کیا جاسکتا ہے-
اور اس کے بعد جانور کو لفٹر کے ذریعے اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس کا باضابطہ
طور پر وزن بھی کیا جاتا ہے-
اس مگرمچھ کو سرکاری سطح پر الباما کے شکار کیے جانے والے سب سے بڑے مگرمچھ
کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ
بھی ہو- |