پیرو کا ایک شاندار صحرائی نخلستان

نخلستان صحرا میں موجود ایسے مقام کو کہا جاتا ہے جہاں پودوں کے ساتھ ساتھ پانی کا وجود بھی ہوتا ہے- دنیا بھر میں لاتعداد انتہائی پرکشش اور خوبصورت نخلستان موجود ہیں اور انہی میں سے ایک ہے پیرو کا Huacachina نامی نخلستان-

یہ سرمئی رنگ کی ریت کا حامل نخلستان جنوبی پیرو کے شہر Ica سے 8 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے-
 

image


اس نخلستان میں ایک چھوٹی سی قدرتی جھیل بھی موجود ہے جو کہ سینکڑوں فٹ بلند ریت کے ٹیلوں کے درمیان گھری ہوئی ہے-

یہ مقام دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دور دراز کا علاقہ ہو لیکن حقیقت میں یہ نخلستان پیسیفک ساحل سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر واقع ہے-

یہ ایک سیاحتی مقام ہے جہاں قریبی شہر اکا کے امیر کبیر خاندان تفریح کے غرض سے آتے ہیں جبکہ یہاں موجود بلند و بالا ریت کے ٹیلوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں-
 

image

بنیادی طور پر یہ نخلستان ریزورٹس اور ریسٹورنٹس کا ایک مجموعہ ہے جو کہ نیلے سبز رنگ کے پانی حامل جھیل کے گرد واقع ہیں اور اسی جھیل کے گرد تقریباً 100 افراد مستقل رہائش بھی اختیار کیے ہوئے-

ان افراد کی آمدنی کا دارومدار یہاں آنے والے سیاحوں پر ہے جنہیں یہ لوگ مختلف اقسام کی سہولیات فراہم کرتے ہیں-

اس نخلستان کی آرائش و زیبائش 1940 اور 1950 کے درمیان کی گئی جبکہ 1990 میں مہمات کے ذریعے سیاحتی کو فروغ دیا گیا- اور آج یہ sandboarding اور dunebuggy کی سواری کے لیے ایک اعلیٰ مقام سمجھا جاتا ہے-
 

image

ایک حقیقت یہ بھی ہے جھیل کے پانی کی سطح میں تیزی سے کمی واقع ہوتی جارہی ہے- اور گزشتہ چند سے سالوں سے جھیل کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے دیگر ذرائع کی مدد سے جھیل کو پانی مہیا کیا جارہا ہے-

جھیل میں پانی کی کمی کی وجہ اس نخلستان کے قرب و جوار رہنے والے افراد کی جانب سے بنائے جانے والے کنویں ہیں- اس طرح یہ لوگ زیرِ زمین موجود پانی تک رسائی حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے جھیل خشک ہوتی جارہی ہے-
 

image

“ امریکہ کا نخلستان “ کہلانے والا یہ مقام شمالی اور جنوبی امریکہ کے باقی رہ جانے والے چند نخلستانوں میں سے ایک ہے
YOU MAY ALSO LIKE:

Just 8 km away from the city of Ica, in southern Peru, lies the picturesque desert oasis of Huacachina. Built around a small natural lake and surrounded by enormous sand dunes that stretch several hundred feet high, Huacachina has the looks and feel of a remote Saharan outpost, but in reality is only an hour’s drive away from the Pacific coast.