موسمِ گرما میں سیر و تفریح کی غرض سے زیادہ تر افراد کا
رخ ساحلِ سمندر کی جانب ہوتا ہے جہاں وہ اپنے آپ کو سب سے زیادہ پرسکون
محسوس کرتے ہیں- دنیا میں چند ایسے خوبصورت اور صاف و شفاف پانی کے حامل
سمندری ساحل بھی موجود ہیں جنہیں صرف دیکھ کر ہی انسان خود کو ترو تازہ
محسوس کرنے لگتا ہے جبکہ یہاں کے پانی میں تیراکی لطف کو دوبالا کردیتی ہے-
اس سب کی وجہ ان مقامات کا صفاف و شفاف اور نیلے رنگ کا پانی ہے- یہ پانی
اس حد تک شفاف ہوتا ہے کہ زیرِ آب شے کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے-
|
Linapacan
Linapacan نامی یہ خوبصورت جزیرہ فلپائن کے علاقے Palawan میں واقع ہے- اس
جزیرے تک رسائی بہت مشکل ہے اسی وجہ سے اکثر سیاح یہاں تک نہیں پہنچ پاتے-
اس جزیرے کے ساحل انتہائی شفاف پانی کے حامل ہیں- اس جزیرے کی آبادی تقریباً
15 ہزار افراد مشتمل ہے- |
|
Exuma
Exuma بہاماز کا ضلع ہے جو کہ 360 سے زائد جزائر پر مشتمل ہے- یہ مقام
96.53 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور 2010 کے اعداد وشمار کے
مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 7500 افراد مشتمل ہے- یہاں ہر طرف صرف صاف و
شفاف پانی دکھائی دیتا ہے-
|
|
Sabah
صباح نامی یہ مقام ملائیشیا میں واقع ہے اور یہ ملائیشیا کی 13 ممبر
ریاستوں میں سے ایک ہے اور یہ اس ملک کی دوسری بڑی ریاست بھی ہے- یہ مقام
بورنیو جزیرے کے شمالی حصے میں واقع ہے- سال 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق
یہاں کی آبادی 3.497 ملین نفوس پر مشتمل ہے جبکہ یہ مقام 28429 اسکوائڑ میل
کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
|
|
Bodrum
Bodrum ترکی کا ایک ضلع ہے جو کہ ترکی کے جنوب مغربی خطے میں واقع ہے- یہاں
کے سمندری پانی کی شفافیت کا اندازہ اس تصویر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس
پر پہلی نظر پڑتے ہی ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے تصویر میں موجود کشتی پانی پر
نہیں بلکہ ہوا میں معلق ہے- ترکی کا یہ ضلع 215.1 اسکوائر میل کے رقبے پر
پھیلا ہوا ہے-
|
|
Cala Macarelleta
Cala Macarelleta نامی یہ ساحل Menorca میں واقع ہے- Menorca ایک ایسا مقام
ہے جو کہ Balearic جزائر کے ایک جزیرے پر واقع ہے- یہاں تک رسائی صرف پیدل
یا کشتیوں کے ذریعے سے ممکن ہے- اور یہ اسپین کے ان ساحلوں میں سے ایک ہے
جہاں سب سے کم رش پایا جاتا ہے-
|
|
Bonito
Bonito برازیل کے علاقے Mato Grosso do Sul میں واقع ایک ایسا مقام ہے جسے
اپنے شاندار نیلے رنگ کے پانی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے- یہاں
کا پانی چونا پتھر کے قدرتی فلٹر سے گزرنے کے بعد صرف ایک دریا کی صورت میں
رہ جاتا ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے صاف و شفاف پانی میں کیا جاتا ہے- یہ
مقام 4,934 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
|
|
Algarve
Algarve نامی یہ خوبصورت مقام پرتگال کے جنوبی علاقے میں واقع ہے- یہ ساحل
5,412 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- سال 2011 کے اعداد و شمار
کے مطابق یہاں کی آبادی 451,006 افراد پر مشتمل تھی- یہ پرتگال کا ایک
مقبول ترین سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ یورپ کا بھی ایک مقبول ترین
سیاحتی مقام ہے-
|
|
Wakatobi
Wakatobi نامی یہ ساحل انڈونیشیا میں واقع ہے- اس جگہ کا نام ایک مخفف ہے
جو کہ چار اہم جزائر کے ناموں کی مدد سے تشکیل دیا گیا ہے- ان جزائر کے نام
Wangi-wangi Island, Kaledupa, Tomia, اور Binongko ہے- یہ مقام 216
اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
|
|
Mauritius
موریشس ایک دنیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور یہ براعظم افریقہ کے
جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے- یہ علاقہ 788 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا
ہوا ہے- 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق یہاں کی آبادی 1,259,838 افراد پر
مشتمل ہے- |
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|