خدا کے لیے اپنے ملک پاکستان کو بچائیں

اسلام وعلیکم پاکستان
میں ایک طالب علم ہوں گریجویشن کا اور میں اپنے ملک سے بہت پیار کرتا ہوں اور میں اپنے وطن پاکستان کے لیے جان بھی دے سکتا ہوں آج ہمارا ملک زوال کی طرف ہے میری عمر ٢٢ سال ہے میں نے تاریخ میں پڑھا ہے کہ ہمارے ملک کو بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمارے بزرگوں نے بہت ہی مشکل سے اپنے خون سے اس پیارے ملک کو حاصل کیا ہے انہوں نے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے اور یہ سوچ کر کہ اب تمام مسلمان آرام سے اپنی زندگی بسر کرینگے پر جب سے ہمارے قائداعظم کا انتقال ہوا اس وقت سے لیکر آج تک اس ملک نے کبھی بھی خوشیاں نہیں دیکھی اور جو بھی آیا اس نے اپنے ملک کو اپنا نہیں سمجھا سب نے اپنے جیبوں کو بھرا ہے یہ ملک اسوقت سےآج تک روتا رہا ہے اور ہر روز اللہ سے یہ فریاد کرتا ہے کہ اے اللہ کیا تو نے مجھے اسلئے بنایا ہے کہ اس میں تیرے بندے ہمیشہ لڑتے رہیں ایک دوسرے کو قتل کرتے رہیں مائیں بیوہ ہوتی رہیں بہنیں اپنے بھائی کے لئے روتی رہیں بچے اپنے باپ کے لئے ترسیں باپ اپنے جوان بچوں کا جنازہ اٹھائے اور دوسرے ملک والے اس ملک کے بھاگ دوڑ کو اپنی مرضی سے چلائیں یہ دعا روز ہمارا ملک پاکستان اپنے رب سے کرتا ہے ہے کوئی جو مجھے اپنا بیٹا سمجھے ہے کوئی جو مجھے اپنا گھر سمجھے ہے کوئی جو میری زمین کو پنی ماں سمجھے پر کہیں سے کوئی جواب نہیں آتا ہر روز یہ ملک یہی صدائے دیتا ہے اور ہر روز مایوس ہوکر چپ ہوجاتا ہے

یہ ساری غلطی ہم لوگوں کی ہے کہ آج تک ہم نے اس ملک کی ذمہ داری ایک سچے پاکستانی کو نہیں دی جو بھی اس ملک کی ذمہ داری سنبھالتا ہے وہ پہلے اپنے گھر والے کو ایک باہر ملک میں بھیجتا ہے تاکہ اس کی فیملی کو کچھ نہ ہو اور پھر اس ملک کے قسمت کو خراب کردیتا ہے آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب اللہ کا عذاب ہے اگر آج بھی ہم نے اللہ کی رسی کو نہیں تھاما تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا خدارا اتنی قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا گیا ہے مسلمانوں کی سب سے بڑی اور طاقت ور ملک ہے ایک قلعہ ہے اسکو بچاؤ اس ملک میں جتنے بھی سیاستدان ہیں کوئی بھی اس قابل نہیں کہ وہ اس ملک کو چلا پائے کیوں کہ انہوں نے پاکستان کو صرف بینک سمجھا ہے بس جب چاہے پیسے نکال لو کرپشن کرلو آج ہمارے سامنے ہے کہ کس نے کتنا اس ملک کو لوٹا ہے اب تو اپنی آنکھیں کھولیں آپ لوگ اور ختم کریں اس ملک سے ساری سیاست کوئی اس قابل نہیں جو پاکستان کو چلائے یہ ساری سازش یہودیوں کی ہے کیوں کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا سب چاہتے ہیں کہ پاکستان ختم ہوجائے آج اس ملک کو ایک سچے عوام کی ضرورت ہے اور جس دن اس ملک میں عوام نے اپنے آنکھوں میں بندھی پٹی اتارلی یہ ملک بہت ترقی کرے گا اور تاریخ پڑھیے کہ مسلمانوں نے پوری دینا میں حکومت کی ہے آج ہمیں زوال کیوں آیا اسلئے کہ ہم ناچ گانوں میں لگ گئے ہیں آج دنیا میں جو ترقی ہو رہی ہے وہ ہمارے قرآن پاک کی وجہ سے ہے تاریخ گواہ ہے کہ کیمیاہ ہو یا سانس کا کوئی بھی فیلٹ سب کی شروعات مسلمان سانسدانوں نے کی ہے آج ہم پھر اپنے اللہ کی طرف لگ جائے اور اپنے ملک کو اپنا گھر سمجھے تو ہماری ساری پریشانی ختم ہوجائیگی انشااللہ۔
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9540 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.