نظریہ کونسا نظریہ۔۔۔؟؟
قائد اعظم کے پاکستان پر نیا پاکستان بنانے کا نظریہ۔۔۔؟
تہتر کے آئین کو مٹانے کا نظریہ ۔۔۔؟
ماؤں بہنوں کو آزادی کے نام پر سرِ عام نچوانے کا نظریہ۔۔۔؟
آج عمران خان صاحب کے نظریے نے پھر سے سوچنے پر مجبور کردیا۔۔ خان صاحب
فرماتے ہیں مُجھے کوئی نہیں بدل سکتا صرف میرا نظریہ مُجھے بدل سکتا ہے۔۔۔
آج رات تین بجے خان صاحب جب بنی گالہ سے واپس آئے اور جب اور جب وہ بنی
گالہ گئے تو اپنے کارکنان سے کیا ایک اور وعدہ توڑ گئے اور وہ وعدہ یہ تھا
کہ اب میں نواز شریف کا استعفی لئے بغیر کنٹینر سے نہیں نکلوں گا بنی گالہ
نہیں جائوں گا۔۔ معصوم عوام سے خان صاحب کے وعدوں کا سلسلہ تو روز ٹوٹتا ہے
مگر خان صاحب کو بقول اُن کے کوئی نہیں ہرا سکتا جب تک وہ خود نا ہار مان
لیں۔۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ خان صاحب کو کوئی یقین نہیں دِلا سکتا جب تک وہ خود نا
مان لیں کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں،،، اور جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔۔۔اُنہیں کوئی
یقین نہیں دلا سکتا کہ وہ ایک ضدی ، ہٹ دھرم اور اقتدار پسند انسان ہیں،
اُن کا نطریہ ہے بلکہ اُن کا ارادہ ہے کہ پاکستان کو تب تک ترقی نہیں کرنے
دیں گے جب تک اُنہیں وزیرِ اعظم نا بنا دیا جائے۔۔۔
معصوم عوامِ پاکستان کو بہلا پھسلا کر اُن کے جذبات سے کھیلنے والے عمران
خان صاحب بارے متنازعہ شخصیت عاصمہ جہانگیر کا بیان بالکل درست ہے کہ عمران
خان تب ہیرو تھا جب وہ کرکٹ کھیلتا تھا مگر اب یہ معصوم عوام کی زندگیوں سے
کھیل رہا ہے۔۔۔
آج پھر عمران خان اپنے کاکنان کو کہہ کر گئے تھے کہ ہم جیت چُکے اور آج ہم
آزادی کا جشن منائیں گے مگر ایک مرتبہ پھر وہ اپنے کارکنان کو جاگنے کی
اپیل کر کے خود کنٹینر میں جا کر سو گئے۔۔۔
کاش عمران خان کو کوئی خوب میں آکر بتا دے کہ پاکستان کا جشنِ آزادی چودہ
اگست کو گُزر چُکا ہے۔۔۔
اللہ پاکستان کے عوام پر رحم فرما۔۔۔ آمین |