خدا کیلئے اپنے ملک پاکستان کو بچائیے -٣

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت مہربان ہے۔

السلام و علیکم پاکستان:۔
میں اپنے ان دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مضمون کا آغاز کرتا ہوں جن کی میل میرے پاس آئی اور انھوں نے میری بات کو سمجھا اور سراہا یہاں میں ایک بات کہنا چاہونگا کہ مجھے تالیاں اور نام نہیں چاہیے اور کوئی نام کے لیے میں نے یہ مضمون نہیں لکھا بلکہ اپنی دل کی بات کی ہے اور میں ایسا کرنا چاہتا ہوں محض صرف مضمون کی شکل میں نہیں حقیقت میں دیکھنا چاہتا ہوں کیا ہم اپنے ملک کی مدد نہیں کرسکتے آج جب ہمارے ملک کو ہماری ضرورت ہے تو ہم اپنے آپ کو پیش نہیں کررہے کیوں کیا ہمارا اس ملک پر کوئی حق نہیں ہم اتنے خود غرض کیوں ہوگئے ہیں کیوں ہم نے اپنے ضمیر کو مار دیا ہے کیا ہماری پہچان ہمارے ملک سے نہیں پھر کیوں ہم آج انکھیں بند کر کے تماشا دیکھ رہے ہیں کیوں ہم بھول گئے کہ کل مرنے کے بعد بروز قیامت جب اللہ ہم سے پوچھے گا تو ہم کیا جواب دینگے یہ نہ سمجھیں کہ آپ سے اللہ کچھ نہیں پوچھیں گے نہیں اس ملک کے ہر فرد سے اسکے ملک کا حساب لیا جائیگا پھر کیا جواب دینگے آپ لوگ کسی کی کہانی پڑھ کر اسے شکریہ ادا کرتا اور اسکا حوصلہ بڑھانا سے کچھ نہیں ہوتا آپ کا فرض ہے کہ آپ سب اپنے ملک کو اس مشکل گھڑی سے باہر نکالیں چاہے آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں

ہمارے ملک کے حکمران اس قابل تو ہے نہیں جو اپنے ملک کو چلا سکیں آج تک جو بھی حکمران آیا اس نے اس ملک کو لوٹ کر کھایا ہے سب کی حقیقت ہمارے سامنے ہے پھر بھی ہم انہی حکمرانوں کو ووٹ دیتے ہیں کیا ہمارے اندر اتنی قابلیت نہیں کہ ہم خود اپنے ملک کے نظام کو چلا سکیں کیوں ہم دوسروں پر انحصار کرتے ہیں کیوں؟ ہماری سیاسی قیادت جو خود کہتی ہیں کہ ہم مسلمان ہیں تو کیوں دوسرے سیاسی پارٹی کے کارکن کو مارتی ہیں کیا وہ مسلمان نہیں جب کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ نے واضح فرما دیا ہے “ ایک مسلمان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے “ پھر ہم اللہ کی اس بات کو کیوں بھول جاتے ہیں آج ہماری بربادی کا سبب اللہ کی باتیں نہ ماننا اور اپنی کتاب قرآن پاک سے دور جانا ہے اگر آج بھی ہم اپنے مذہب سے قریب آجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تاریخ کہہ رہی ہے یہ اللہ کہہ رہا ہے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ اللہ اپنے بندوں سے شہ رگ سے بھی قریب ہے تو کیوں ہم اپنے اللہ کو نہیں آواز دیتے کیوں ہم امریکہ اور غیر مسلموں کو سہارا سمجھتے ہیں اب بھی وقت ہے اپنی آنکھیں کھولیں ورنہ بہت دیر ہو جائیگی ۔ خدارا اپنے ملک کو بچالیں یہ بات بھی آپ لوگوں کو پتہ ہوگی کہ جس قوم میں بےحیائی اور غلط باتیں بہت ہوجاتی ہیں تو اللہ اس قوم پر ایک ایسے ظالم حکمران کو لاتے ہیں جسکی قہر سے پوری قوم پریشان ہوجاتی ہے آج ہماری یہ یہی حالت ہے ہم سیاست کے نام پر اپنے ملک کو لوٹتے ہیں ایک دوسرے کا قتل کرتے ہیں اور اپنی جیب بھر کر چلے جاتے ہیں یہ حقیقت بھی آپ لوگوں کے سامنے ہے اگر ہم آج نہیں اپنے آپ کو سنبھال پائے تو کبھی نہیں سنبھال پائیں گے اور میری تمام میڈیا اور ان تمام لوگوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ان باتوں کو محض مضمون سمجھ کر نہ پڑھیں بلکہ اپنے ملک کی مدد کے لئے جتنا ہوسکے اپنی مدد آپ کی تحت اس میں حصہ لیں اور بدل دیں اپنے ملک کی قسمت کو ایک نئی آواز اٹھائیں جس سے یہ ظالم حکمران اور وہ تمام لوگ جو اس ملک کو اپنا نہیں سمجھتے ان کے پاؤں اکھڑ جائے خدارا اپنے ملک کو بچائیں خدارا اپنے ملک کو بچائیں۔
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9508 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.