خدا کے لئے اپنے ملک پاکستان کو بچائیے-٤

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

السلام وعلیکم پاکستان:۔
اس امید سے اپنی دل کی بات سب پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ میرے بہادر اور سچے پاکستانی لوگ اپنے ملک کے ساتھ وفا کرینگےاور ہر مصیبت میں اپنے ملک کے ساتھ ہونگے چاہے کچھ بھی ہو کبھی اپنے ملک کا ساتھ نہ چھوڑینگے کیوں کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس ملک سے ہماری پہچان ہے اس ملک نے ہمیں آزادی دی ہے اس ملک سے ہماری شان ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس پیارے ملک پاکستان کو بہت ہی مصیبت اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ آج اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہم کیوں چپ بیٹھے ہیں اس قدر مہنگائی، قتل، غارت گری اور پتہ نہیں پتہ کیا کیا ہورہا ہے اس ملک کی کہانی آج ویسے ہی ہے جیسے اسلام سے پہلے ہوگئی تھی بس چند باتیں تھوڑی الگ ہیں اسلام سے پہلے بھی قتل کرنا عام تھا آج ہمارے ملک میں بھی کسی کو قتل کرنا عام ہے جس کا دل چاہے وہ قتل کردیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اسلام سے پہلے بےحیائی تھی آج پاکستان میں بھی کچھ کم بےحیائی نہیں جھوٹ بولنا ہماری فطرت میں شامل ہوچکا ہے ایک دوسرے کے مال کو کھانا ہماری فطرت میں ہے چوری کرنا غبن کرنا ہمارے نس نس میں سما چکا ہے جب کہ اللہ نے فرمایا ہے “ایک مسلمان کا مال دوسرے مسلمان پر حرام ہے“ پھر ہم کیوں بھول جاتے ہیں ہم نے تو اللہ کی ساری باتیں بھولا دیں ہیں کچھ نہیں رکھا ہم نے اپنے پاس اپنے مذہب کا پھر کیوں ہم بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں نہیں بولیں کیوں کہ ہم میں مسلمان نام کی کوئی چیز نہیں ہم اس قدر گر چکے ہیں کہ شاید ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ہم پر شرم آتی ہوگی پر ان سب باتوں کا ہم خیال کیوں کریں شاید ہم بھول گئے کہ ہمیں مرنا ہے اللہ کے حضور جوابدہ ہونا ہے اگر ہم اپنی موت کو یاد رکھیں تو ہم کبھی بھی کوئی غلط کام نہیں کرینگے کبھی نہیں یہ میرا یقین ہے میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آج ہم صرف نام کے مسلمان ہیں ہم میں اپنے مذہب کی کوئی بھی اچھائی نہیں کچھ نہیں ہے ہمیں ظالم اور یہودیوں اور ہندؤوں نے برباد کردیا ہے اور اسکی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہیں کیوں اسلام میں نفس میں قابو کو سب سے بڑا جہاد قرار دیا ہے اسلئے کہ جب انسان اپنےنفس پر قابو رکھے گا تو وہ کبھی بھی غلط کام نہیں کریگا کیوں کہ اسکا ضمیر اسے ملامت کرے گا پر ہم میں تو یہ بھی طاقت نہیں۔

خدارا اپنے مذہب السلام کو اس قدر بدنام نہ کریں اپنے ملک کو اس قدر بدنام نہ کریں ایسی کونسی برائی ہے جو ہم میں نہیں ہر برائی ہمارے اندر سما چکی ہے اب بھی وقت ہے اپنی آنکھوں کے اوپر لگی پٹی کو اتار دیں کیوں کہ جب تک زندگی ہے ہم سب کے پاس مہلت ہے اپنے آپ کو اللہ کے سامنے فخر سے کھڑے ہونے کا اگر یہ زندگی چلی گئی تو کچھ نہں ہوسکتا پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہوگا آپ کے پاس۔

جب تک ہم اپنے آپ کو ٹھیک نہیں کرینگے ہمارا ملک ٹھیک نہیں ہوگا پہلے اپنے بنیاد کو ٹھیک کریں پھر دیکھیں کامیابی کیسے ہمارے قدم چومتی ہے۔ اگر ہم اپنے مذہب پر صحیح طور پر چلنے لگے تو ہم خود بہ خود ٹھیک ہوجائینگے اور ہمارا ملک خود بہ خود ترقی کریگا انشااللہ۔

خدارا اپنے ملک پاکستان کو بچائیں کیوں آج پوری دنیا کی نظر ہمارے ملک کو ختم کرنے میں لگی ہے کیوں کہ پوری دنیا میں پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو تمام مسلم ملکوں سے طاقت ور ہے اسلئے یہودی اور ہندو اور تمام غیر مسلم اسکو مٹانا چاہتے ہیں جسمیں وہ کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں آج ہمارے ملک میں نام مسلمانوں کا ہے پر کام یہودیوں کا چل رہا ہے ایک طرف دنیا کو دوستی کا چہرہ دیکھاتا ہے امریکہ اور اندر ہی اندر ہم سے بہت نفرت کرتا ہے ہمیں تباہ و برباد کرنے کا منصوبے بنا رہا ہے آج ہمارے ملک میں ہماری فوج جنگ کر رہی ہے وہاں کتنے ایسے ثبوت ملے جو انڈیا کے خلاف ہیں پر آج تک ہمارے حکمرانوں نے انڈیا کو نہیں کہا یو تو ہماری میڈیا ہے جس نے عوام کو بتایا دوسری طرف آپ لوگ ممبئی کی مثال لیں جہاں دہشتگردی ہوئی اور انڈیا نے بلا سوچے سمجھے ایک منٹ ضائع کیے پاکستان پر الزام لگا دیا کیوں؟ پھر ہم کیوں ڈرتے ہیں آج انڈیا مکمل طور پر مسلمان ملک کو ہوتا تو آج امریکہ اسے بھی نہیں چھوڑتا کیوں اللہ نے کھول کر بتا دیا ہے “ کافر اور غیر مسلم کبھی بھی مسلمان کے دوست نہیں “ اسلئے امریکہ اور ہندو اور تمام غیر مسلم کبھی بھی پاکستان کہ اور مسلمان کے دوست نہیں ہوسکتے ۔

میں بھی آپ لوگوں کی طرح ایک عام پاکستانی ہوں پر مجھ سے اپنے ملک کی یہ رسوائی اور زوال نہیں دیکھا جاتا خدارا اپنے ملک کی مدد کیجئے اسلئے وہ تمام سچے پاکستانی اور غیر سیاست لوگ جو واقعی اپنے ملک پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں میرا ساتھ دیجئے اور ایک نئی آواز بن کر تمام غیر مسلموں کو اور وہ ظالم حکمرانوں کو بتادیجئے کہ اب بھی اس ملک پاکستان میں سچے پاکستانی ہیں جو اپنے ملک کو اپنا گھر اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں اور میری میڈیا کے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی مدد کیجئے کیوں کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اور خدا نخواستہ اگر یہ ملک نہ رہا تو آپ کی میڈیا ور کچھ بھی باقی نہیں رہے گا کیوں کہ دوسرے ملک والے اپنی میڈیا چلائینگے۔

ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ اسلام آج بھی زندہ ہے اور ہمشہ زندہ رہے گا۔
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9496 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.