ایک ہفتہ میں میڈیا کی آنکھیں اور کان کھولنے کے وعدے کا اعتبار؟

گزشتہ دنوں ہونے والی ایک ذاتی حیثیت کی پریس کانفرنس وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا کے سامنے اس بات کا وعدہ کیا ہے جو ریکارڈ پر ہے کہ وہ ایک ہفتے میں میڈیا کی آنکھیں اور کان کھولنا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنے پارٹی صدر اور مملکت پاکستان کے صدر مملکت کے حکم کے بعد بھی ذوالفقار مرزا صاحب جیسا باخبر شخص جو بقول ان کے اپنے الفاظ

“میں ایک ہفتے میں میڈیا کی آنکھیں اور کان کھولنا چاہتا ہوں“

کی پاس رکھتے ہوئے بے چارے اور بے خبر میڈیا کی آنکھیں اور کان کھولنا چاہتے ہیں یا اس کارہائے خیر کے لیے کوئی اور وقت منتخب کرنا چاہیں گے۔

اب لے دے کہ ایک ہی بات باقی ہے اور وہ یہ کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جو وزیر داخلہ سندھ ہیں اپنی ملکیت یعنی “مرزا شوگر مل “ کے حوالے سے کوئی انکشاف ہی کر ڈالیں کہ غریب اور بے بس عوام سے بچی ہوئی کتنی ٹنوں شکر ان کے گوداموں اور خفیہ مقامات پر رکھی ہوئی ہے اور اس طرح کے انکشاف کے بعد وہ سینہ ٹھونک کر کہہ سکتے ہیں کہ دیکھا میں نے ایک ہفتے میں میڈیا کی آنکھیں اور کان کھول دیے۔

وگرنہ اپنے پارٹی صدر کے ایم کیو ایم کے خلاف کسی بھی سیاسی بیان کے بعد اب یقیناً وزیر داخلہ کی آنکھیں نا صرف کھل چکی ہونگیں بلکہ اب سب کچھ صحیح نظر آرہا ہوگا۔ کہتے ہیں ذوالفقار مرزا صاحب کو اب وہ بھی نظر آنے لگے گا جسکی ان کی چھوٹی سی صوبائی وزارتی آنکھ شائد تاب نا لاسکے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 533260 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.