ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت
یہ ہے کہ بہت سی ایسی معلومات ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں یا پھر ان معلومات
سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں- لیکن جو ناواقف ہیں وہ آج کا یہ آرٹیکل پڑھ
کر ضرور اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں- ہماری ویب اپنے قارئین کی
معلومات میں اضافے کے لیے آئے روز کوئی نہ کوئی کاوش کرتی رہتی ہے٬ جسے
نہایت پسند بھی کیا جاتا ہے- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ پینگوئین ایک ایسا جانور ہے جو نمکین
پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرسکتا ہے-
گولڈ فش کو اگر کم لائٹ میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے-
جیلی فش کے سر کو ‘Bell ‘ کہا جاتا ہے-
|
|
ایک مرغی سال میں اوسطاً 228 انڈے دیتی ہے-
بلیاں اپنی زندگی کا 66 فیصد حصہ سو کر گزارتی ہیں-
جھینگے کا خون بےرنگ ہوتا ہے لیکن جب یہ آکسیجن خارج کرتا ہے تو اس رنگ
نیلا ہوجاتا ہے-
بیل نیچے کے بجائے اوپر کی طرف زیادہ تیزی سے دوڑتے ہیں-
|
|
بطخ کے انڈے دنیا کے سب سے بڑے انڈے ہوتے ہیں-
ہاتھی کے دانتوں کو دنیا کے سب سے بڑے دانت ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
دنیا کے سب سے چھوٹے لال بیگ کا سائز صرف 3 ملی میٹر ہے-
شارک کے دانت ہر ہفتے گرتے ہیں-
|
|
دریائی گھوڑا ایک ہی وقت میں دو مختلف سمت میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
برفانی ریچھ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور ہوا میں 6 فٹ کی
بلندی تک چھلانگ لگا سکتا ہے-
ایک ٹائیگر کی دم اس کے جسم کی کُل لمبائی کی ایک تہائی لمبائی تک بڑھ سکتی
ہے-
|
|
مچھلی کسی چیز کا ذائقہ چکھنے کے لیے اپنی دم اور پنکھ کا استعمال کرتی ہے-
ڈریگن فلائی کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن وہ پھر بھی چل نہیں سکتی-
ایسی سفید بلیاں جو نیلی آنکھوں کی حامل ہوتی ہیں عام طور پر بہری ہوتی ہیں-
افریقی ہاتھیوں کے 4 دانت ہوتے ہیں-
زرافہ جمائی نہیں لے سکتا-
ایک گھونگھا مستقل 3 سال تک سونے کی صلاحیت رکھتا ہے- |
|