پاکستان کی زوال کی وجوہات

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
السلام وعلیکم پاکستان:۔

آج ہمارا ملک جس حال میں ہے اسکی کئی وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہے اگر ہم ان وجوہات کو ٹھیک کردیں تو آج ہمارا پاکستان دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔
وجوہات درج ذیل ہیں:۔

١۔ سب سے پہلی بڑی غلطی ہم نہ یہ کی ہے کہ ہم اپنے مذہب سے دور چلے گئے ہیں اپنی کتاب کو دور کردیا ہے اپنے آپ سے وہ اسطرح کہ ہم اپنے مقدس کتاب“قرآن پاک“ کو صرف پڑھنے کے مقصد سے پڑھتے ہیں کبھی ہم نہ یہ نہیں سوچا کہ اس مقدس کتاب کو اللہ نے ہمیں کیوں دیا ہے کیا لکھا ہے اس کتاب میں کیوں یہ کتاب کو اللہ نے سارے مذہب کے کتاب کا سردار بنایا ہے کیا وجہ ہے اللہ نے اس مقدس کتاب کے ایک ایک لفظ میں دس دس نیکیاں لکھی ہیں کیوں کیا ہم نے کبھی سوچھا ہے؟ کیا ہم نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ اللہ نے کیوں کہا اس کتاب میں کہ عقل مندوں کی نشانیاں ہیں کیوں غور نہیں کیا ہم نے؟ ایسی بہت سی باتیں ہیں جو اللہ نے ہمیں بتائی ہیں پر ہم نے کبھی غور نہیں کیا کیوں؟ کوئی جواب ہے ہم لوگوں کے پاس ان باتوں کا؟ نہیں ہم سے اچھے تو انگریز ہیں اور غیر مسلم ہیں جنہوں نے ہماری کتاب کو سمجھا اور اس پر عمل کیا اور اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ آج وہ دنیا میں سب سے آگے ہیں۔

٢۔دوسری بڑی غلطی ہم نے اپنے مذہب کو دل سے نہیں اپنایا اور نہ اپنے نبی کریم صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم کی سنت کو نہیں اپنایا میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کتنی سنتیں ہم نے اپنائی ہیں اپنے نبی کی بتاؤ! جواب دو!! کوئی جواب نہیں ہمارے پاس اگر اسی جگہ انڈیا یا کسی دوسرے ملک سے کوئی فیشن آجائے تو آپ خود دیکھو گے کہ کتنی جلدی لوگ اس فیشن کو اپناتے ہیں یہ زندہ مثال ہے ہمارے اپنے مذہب سے دور جانے کی اگر ہمارے لوگ داڑھی رکھتے ہیں تو لوگ ہنستے ہیں اس پر حتیٰ کہ میں نے بہت سے ماں باپ کو دیکھا ہے جو منع کرتے ہیں کیوں یہ تو سب سے بڑی سنت ہے ہمارے مذہب کی؟ اگر کوئی آپ کو دعوت دے کہ آج کوئی مجلس ہے اسلام سے معتلق تو آپ خود بتاؤ کہ کتنے لوگ جاتے ہیں اگر اسی جگہ کوئی پروگرام ہو ناچ گانے کا یہ مزا مستی کرنے کا تو لوگ بڑی تعداد میں جاتے ہیں یہاں تک کہ پوری رات جاگتے ہیں کیوں؟ ہے کوئی جواب آپ کے پاس؟

٣۔ تیسری بڑی غلطی یہ کی ہم لوگوں نے کہ ہم نے اپنے ماضی کو بھولا دیا ہے اور جو قوم اپنے ماضی کو بھول جاتے ہیں وہ زوال کا شکار ہوتے ہیں اور آج اسی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہیں ہم بھول چکے ہیں کہ ہم نے اور ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو کن مقاصد کے لئے حاصل کیا تھا کیا وجہ تھی اس ملک کو بنانے کی کیوں بنایا ہم نے اس ملک کو؟ کبھی سوچا ہے ہم نے نہیں ہمیں فرصت ملے ناچ گانے اور مستی موج کرنے سے تو ہم سوچیں نہ! کتنی قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا گیا کتنے ہماری مسلمان ماں، بھائی، باپ، بیٹیاں، بہنیں قتل ہوگئی ہندؤوں کے ہاتھوں پوری پوری ٹرین کو زندہ جلا دیا گیا کبھی سوچھا آپ لوگوں نے کیا ان سارے لوگوں نے اسی دن کے لئے قربانی دی تھی کہ کوئی دوسرا آئے اور ہمارے ملک کو لوٹتا رہے ختم کردے ہمارے ملک کو آج اس ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں عربوں روپے جو غریب لوگوں کے خون پسینے کی کمائی تھی ان ظالم حکمرانوں نے کھالی اور بہت سے عربوں روپے تو معاف کروالئے کیوں ہوا ایسا بولو؟ ہے کوئی جواب آپ لوگوں کے پاس پیسہ کسی اور کا کھائے کوئی اور اور معاف کرے کوئی اور کیا انصاف ہے اس ملک کا اور بڑے فخر سے کہتے ہو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہ ملک چھوڑ دو اس ملک کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بولنا کیوں کہ اس ملک میں اسلام کے حوالے سے کتنے کام ہوتے ہیں خود دیکھو آپ!

٤۔ چوتھی بڑی غلطی یہ کی ہم لوگوں نے بلکہ میں تو یہ کہوں نگا ہماری میڈیا نے سب سے بڑی غلطی کی ہے اگر ہماری میڈیا چاہتی تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتا پر ہماری میڈیا نے بجائے ہمارے مذہب کو بلکہ ہمارے ملک کو بہت غلط راستے پر چلا دیا ہے کیا کیا ہماری میڈیا نے ہماری میڈیا نے وہ کام کیا جو شاید اسے نہیں کرنا چاہئےتھا۔ سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ ہماری میڈیا نہ ہمارے مذہب کو ٹھیک معنی میں نہیں دیکھایا جو کہ اسے دیکھانا چاہیے تھا آج ہمارے ملک میں اسلامی چینل کتنے ہیں آپ بتاؤ نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی جگہ ناچ گانے والے دوسرے ملکوں کے چینل بے حساب ہیں کیا ہماری میڈیا کو ایسا کرنا چاہیے تھا نہیں ہماری میڈیا نے ہمارے لوگوں کو مذہب سے دور کردیا ہے برائی لانے والی سب سے بڑی غلطی ہماری میڈیا نے کی ہے کیوں کہ پاکستان کے اسی ٨٠فیصد لوگ میڈیا کو دیکھتے ہیں اگر ہماری میڈیا چاہتی تو آج ہم اپنے مڈہب سے دور نہیں جاتے میں تو کہوں نگا کہ سب سے بڑی ذمہ دار پاکستان کو زوال میں لانے کے لئے۔

اگر آج بھی نہ سنجیدہ ہوکر سوچا تو ہم دوبارہ اپنے پہلے والے مقام میں آسکتے ہیں۔ ایسی بہت سی وجوہات ہیں جسکی وجہ سے آج اللہ ہم سے ناراض ہے اور ہماری یہ حالت ہے اگر ہم اپنی غلطی کو ٹھیک کرسکتے ہیں اور ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیے کیوں کہ کل بروز قیامت ہمیں اسکا جواب دینا ہے اگلی قسط میں اور بھی وجوہات بتاؤنگا۔ خدا کیلیے اپنے ملک پاکستان کو بچائیں۔
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9474 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.