پاکستان کے زوال میں میڈیا کا کردار

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

السلام وعلیکم پاکستان:
میڈیا جو کہ آج کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور آج میڈیا جو کام کرسکتی ہے وہ شاید کوئی دوسری چیز کرسکتی ہے پر افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری میڈیا نے وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا اگر ہم دیکھے تو میڈیا کے بہت سو فوائد ہیں پر میڈیا نے اپنے فائدے اور ذمہ داری سے ہٹ کر کام کیا ہے اور کر رہی ہے آج پاکستان کی ١٧ کروڑ عوام میں احساس اور بیداری کا سب سے بڑا زریعہ میڈیا ہے اور پورے لوگ حتیٰ کہ پوری دنیا میڈیا کو دیکھ رہی ہے اگر ہماری میڈیا چاہے تو ہم اپنے ملک پاکستان کو اس مصیبت سے نجات دلا سکتے ہیں سب سے پہلے میں زوال میں میڈیا کے کردار کے بارے میں بتاتا ہوں۔

١۔میڈیا نے پاکستان میں وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا وہ یہ ہماری میڈیا نے بیرون ملک کے کلچر کو بہت عام کردیا خاص کر ہماری فلموں اور ڈراموں والی میڈیا اور خصوصاً کیبل والے جنھوں نے اپنے کلچر کو سرہانے کے بچائے دوسرے کے کلچر کو سرہایا اور نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہماری عوام اپنے مذہب سے دور ایک غیر مذہب کے کلچر کو اپنالیا آپ خود بتائیں کہ اسلامی چینل کتنے ہیں اور ہمارے اپنے قومی چینل میں اسلام کے بارے میں کتنے پروگرام آتے ہیں اور اگر کوئی آتا بھی ہے تو اس میں ہمارے مذہب کے بارے کتنی تفصیل سے بتاتے ہیں زیادہ تر پروگرام وہ ہوتے ہیں جو ہنسی، ناچ، اور گانے والے ہوتے ہیں کیا ہمیں ان سب پروگرام سے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کیا کل بروز قیامت ہمیں یہ پروگرام کوئی فائدہ دلا سکتی ہے؟ نہیں بالکل نہیں اور یہ میڈیا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کل بروز قیامت میڈیا کو جواب دینا ہوگا اللہ کے سامنے

٢۔دوسری وجہ ہماری میڈیا نے ہمیں صرف کھیل، گانوں، اور فلموں میں لگا دیا ہے جبکہ ہماری میڈیا کو چاہیے تھا کہ وہ بتاتی لوگوں تک یہ بات پہنچاتی کہ اسلام کیا ہے اس مذہب کی تشریح کرتی لوگوں کو بتاتی آج جو کچھ ہورہا ہے وہ اسلام نہیں ہے اسلام ہمیں امن کا پیغام دیتا ہے پر ہماری میڈیا تو ہنسی اور مذاق کے پروگرام زیادہ چلاتی ہے صرف تبصرے ہوتے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا آج جو بم بلاسٹ ہو رہے ہیں ہماری میڈیا کا اہم کردار تھا کہ وہ ایسے پروگرام چلاتی جس میں ایسے لوگوں کہ بتایا جاتا کہ یہ خودکش حملہ اسلام نہیں سکھاتا اور اسلام میں سختی سے منع کیا گیا ہے اس پر کوئی ڈرامہ بناتی تاکہ ایسے لوگ جو اسلام کے نام پر لوگوں کے دلوں میں یہ کہہ کر بم بلاسٹ کرواتے ہیں کہ یہ جہاد ہے اور اللہ بہت خوش ہوتا ہے کو غلط بتاتی ان لوگوں کو سمجھاتی انہیں جو الٹی سیدھی باتیں بتائی جاتی ہیں میڈیا انھیں اپنے پروگرام کے ذریعے سمجھاتی پر افسوس کے ہماری میڈیا اس پر کوئی کام نہیں کررہی

٣۔تیسرا یہ کہ ہماری میڈیا ہندوستان جیسے اپنی میڈیا کے ذریعے اپنے لوگوں کو بتاتا ہے کہ کیا ظلم ہورہا ہے ویسے ہماری میڈیا بتاتی کہ آج ہمارے ملک کو کس نے ایسا بنا دیا ہے لوگوں کے اندر کے ضمیر کو جگاتی ہماری میڈیا اور ان لوگوں کو منظرعام پر لاتی کیوں کہ آج میڈیا ہی ہے جو پاکستان کے حالات کو بہتر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے کاش کہ ہماری میڈیا سنجیدہ ہو کر اپنے فرض کو سمجھے اور نبھائے
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9462 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.